Site icon بول نیوز

امریکہ میں برفانی طوفان سے جنگلی حیات کی زندگی بھی خطرے میں پڑگئی

جنگلی حیات

امریکہ میں برفانی طوفان سے جنگلی حیات کی زندگی بھی خطرے میں پڑگئی

امریکہ میں برفانی طوفان سے جنگلی حیات کی زندگی بھی خطرے میں پڑگئی ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکہ کے جنگلی حیات کے افسران کا کہنا ہے کہ  ہولناک سردی اور برفباری سے جنگلی حیات سخت مشکل میں ہیں۔

جنگلی حیات کے افسران کا کہنا  ہے کہ ہیوسٹن میں سیکڑوں چمگادڑیں درخت سے نیچے گرکر فوری طور پر موت  کا شکار ہوچکی ہیں۔

مزید پڑھیں: امریکا، برفانی طوفان سے معمولات بدستور متاثر، لاکھوں گھر بجلی سے محروم

ان کا کہنا ہے کہ  درجہ حرارت میں اچانک تبدیلی سے بالخصوص چمگادڑوں کو یکلخت سردی کا دورہ (ہائپوتھرمک شاک) پڑا ہے جس سے ان کی فوری اموات ہوئی ہیں۔یہی وجہ ہے کہ شہر میں چمگا دڑوں کی سب سے بڑی کالونی کی بقاء کو خطرات لاحق ہیں۔

اس کے علاوہ چھپکلی بھی امریکہ  کی  شدید سردی  برداشت نہیں کر سکتی ہے ۔ فلوریڈا میں  چھپکلیاں  درخت سے زمین پر آگئیں۔

مزید پڑھیں: امریکا شدید برفباری کی لپیٹ میں، 10 ریاستوں میں برفانی طوفان کی وارننگ

اگوانس نسل کی چھپکلی شدید سردی میں حرکت کرنے سے قاصر ہو جاتی ہے تاہم  درجہ حرارت میں  بہتری کے بعد یہ دوبارہ چلنے کے قابل ہو جائیں گی۔

واضح رہے کہ امریکہ میں  برفانی طوفان نے تباہی مچادی ہے، شدیدسردی سے نظام زندگی  بری طرح متاثر ہوگیا۔

امریکی حکام نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ گھروں سے باہر نہ نکلیں، اگر پانچ منٹ بھی  گھر سے باہررہے تو فراسٹ بائیٹ ہوسکتا ہے۔

Exit mobile version