Site icon بول نیوز

ایلون مسک کا آئندہ سیاسی فنڈنگ میں کمی کا اعلان

ایلون مسک کی صدر ٹرمپ کے کٹوتی بل پر شدید تنقید

معروف ٹیکنالوجہ کمپنی ٹیسلا اور ایکس کے مالک  ارب پتی ایلون مسک نے کہا ہے کہ وہ مستقبل میں  امریکی سیاسی مہمات میں اپنی مالی معاونت محدود کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

ایک خبر ایجنسی کے مطابق ایلون مسک نے کہا ہے کہ وہ کافی سیاسی فنڈنگ کر چکے ہیں اوراب اس میدان میں خرچ کم کریں گے۔ 

اعلان ایلون مسک کا یہ اعلان ایک نمایاں تبدیلی کی جانب اشارہ کرتا ہے، اس کی وجہ یہ ہے کہ 2024 کے انتخابات میں ایلون مسک نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سیاسی حمایت کے لیے بھاری رقم خرچ کی تھی۔

مسک، نے ٹرمپ کی مہم کے لیے 250 ملین ڈالر (تقریباً 187 ملین پاؤنڈ) سے زیادہ رقم خرچ کی تھی۔

ایلون مسک نے قطر میں ایک اقتصادی کانفرنس کے دوران کہا کہ وہ آئندہ سیاسی ڈونیشن میں نہ صرف کافی حد تک کمی کا ارادہ رکھتے ہیں بلکہ وہ آئندہ پانچ برس تک الیکٹرک کار ساز کمپنی ٹیسلا کی قیادت بھی جاری رکھیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: ایلون مسک کی بیٹی کا ماڈلنگ کی دنیا میں قدم، سوشل میڈیا پر دھوم

واضح رہے کہ یہ بیانات ایک ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب کچھ ہفتے قبل انہوں نے متنازعہ Doge منصوبے (جو کہ وفاقی اخراجات میں بڑی کٹوتی کا ہدف رکھتا ہے) سے علیحدگی کا اعلان کیا تھا۔

Exit mobile version