Site icon بول نیوز

صدر ٹرمپ کی اسرائیل کے شام پر حملے کی مذمت، اسرائیل کو باز رہنے کا انتباہ

صدر ٹرمپ کی اسرائیل کے شام پر حملے کی مذمت، اسرائیل کو باز رہنے کا انتباہ

 واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اسرائیل کو شام کی ترقی اور خوشحالی میں رکاوٹ ڈالنے سے گریز کرنا چاہیے۔

سوشل میڈیا کی ویب سائٹ سوشل ٹرتھ پر جاری کردہ بیان میں امریکی صدر نے کہا کہ اسرائیل کو شام کے ساتھ مضبوط اور مثبت تعلقات قائم رکھنے چاہئیں اور کوئی بھی اقدام ایسا نہیں ہونا چاہیے جو شام کی ترقی اور خوشحالی میں رکاوٹ ڈالے۔

صدر ٹرمپ کا یہ بیان اسرائیل کی جانب سے دمشق کے نواح میں حالیہ حملے کے بعد سامنے آیا ہے، جس میں 13 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

مزید پڑھیں: ٹیرف پالیسیوں سے جنگیں روکیں، امریکا کو معاشی طور پر مضبوط بنایا، ٹرمپ

شام کے صدر احمد الشراع کی عبوری حکومت نے اس حملے کو ایک “جنگی جرم” قرار دیا ہے۔

صدر ٹرمپ نے شام کی نئی حکومت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ الشراع کی قیادت میں حکومت ملک کو متحد کرنے اور استحکام پیدا کرنے کے لیے کام کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ شام کی حکومت کو ہر ممکن مدد فراہم کر رہا ہے تاکہ وہ اپنا مقصد پورا کرے اور ایک خوشحال ملک تعمیر ہو۔

ٹرمپ نے الشراع کو خطے میں امن قائم کرنے والا رہنما قرار دیا اور کہا کہ شام اور اسرائیل کے تعلقات طویل اور خوشحال ہوں گے۔

امریکی صدر کے بیان کے چند ہی منٹ بعد اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر نے اعلان کیا کہ بنجمن نیتن یاہو نے امریکی صدر سے فون پر بات کی، تاہم یہ واضح نہیں کہ شام کے معاملات پر گفتگو ہوئی یا نہیں۔

Exit mobile version