Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

نیتن یاہو نے شام کے ساتھ معاہدے کی امیدیں باندھ لیں

اگر دمشق ایک بفر زون کا احترام کرنے پر راضی ہو جائے تو یہ معاہدہ ممکن ہے، اسرائیلی وزیراعظم

نیتن یاہو نے شام کے ساتھ معاہدے کی امیدیں باندھ لیں۔ اسرائیلی وزیراعظم نے کہا کہ شام اور اسرائیل کے درمیان ایک معاہدہ جلد ہی سکتا ہے ۔

یہ بات انہوں نے تل ابیب میں جنوبی شام میں زخمی ہونے والے صیہونی فوجیوں کی عیادت کے موقع پر کہی ۔ ان کا کہنا تھاکہ اگر دمشق ایک بفر زون کا احترام کرنے پر راضی ہو جائے تو یہ معاہدہ ممکن ہے۔

نیتن یاہو نے کہاکہ اسرائیل شام کی اپنی  سلامتی کے لیے انتہائی اہم ہے۔ان کا کہناتھاکہ اچھی جذبے اور افہام و تفہیم کے ساتھ شامیوں کے ساتھ معاہدہ کیا جا سکتا ہے لیکن ہم اپنے اصولوں پر قائم رہیں گے۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ شام کے حکمرانوں کے ساتھ اس وقت بات چیت میں مصروف ہیں۔ شام اور اسرائیل کے درمیان معاہدہ ٹرمپ کی کوششوں کا ہی حصہ ہے۔

امریکی صدر اسلامی ممالک خصوصاً مشرق وسطیٰ کے اسرائیل کے ساتھ گرینڈ معاہدے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔

ان کوششوں کو اس وقت دھچکا لگا تھا جب سعودی عرب نے فوری طور پر اسرائیل سے کسی بھی معاہدے سے انکار کردیاتھا۔

متعلقہ خبریں