Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

200 ملین سال قدیم ڈائنو سارز کے قدموں کے نشان چین میں دریافت، سائنسدان دنگ رہ گئے

دریافت چین میں ابتدائی ڈائنوسارز کی ارتقائی تاریخ کو سمجھنے میں ایک اہم سنگِ میل ثابت ہوگی

چین کے جنوبی مغربی صوبے سیچوان میں 20 سے زائد ڈائنوسارز اور دیگر قدیم مخلوقات کے قدموں کے جو نشان دریافت ہوئے ہیں، انہوں نے ماہرینِ ارضیات کو 200 ملین سال پہلے کے دور میں جھانکنے کا نایاب موقع فراہم کر دیا ہے۔

یہ تاریخی دریافت دو جیانگ یان شہر کے ایک پہاڑی علاقے میں اس وقت سامنے آئی جب گزشتہ ماہ ایک ہائیکر نے چٹان پر موجود عجیب و غریب نشانات دیکھے۔

China brothers shocked that rocks used as stepping stones are ...

بعدازاں چین یونیورسٹی آف جیو سائنسز بیجنگ کے ماہرِ آثارِ قدیمہ سنگ لِدا اور ان کی ٹیم نے ان نشانات کی تصدیق کی۔

ماہرین کے مطابق یہاں گوشت خور تھیراپوڈ ڈائنوسارز کے نشانات ملے ہیں، کچھ  مزید نشانات بھی موجود ہیں، جو ہاتھ جیسی ساخت رکھنے والے قدیم آرکوسار رینگنے والے جانداروں سے منسوب کیے جاتے ہیں۔

حیران کن طور پر ان فوسلز کی کم از کم چار تہیں موجود ہیں، جس سے پتا چلتا ہے کہ ڈائنوسارز اس علاقے میں طویل عرصے تک بسیرا کیے رہے۔

Leshan, China: 100 million-year-old dinosaur footprints found at ...

علاقے سے پتھربن لکڑی  کے ٹکڑے، گرے ہوئے درخت اور اپنی اصل حالت میں کھڑے ہوئے لکڑی کے قدیم تنوں بھی دریافت ہوئے ہیں، جو اس وقت کے ماحولیاتی نظام کی کہانی سناتے ہیں۔

زِگونگ ڈائنوسار میوزیم کے ماہر جیانگ شان کے مطابق یہ دریافت چین میں ابتدائی ڈائنوسارز کی ارتقائی تاریخ کو سمجھنے میں ایک اہم سنگِ میل ثابت ہوگی۔

یہ دریافت نہ صرف سائنسی دنیا کے لیے اہم ہے بلکہ ہمیں اُن مخلوقات کی دنیا کے قریب لے جاتی ہے جو کروڑوں سال پہلے اس زمین پر گھومتی پھرتی تھیں۔