Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

روس نے یوکرین کا اہم گاؤں فتح کر لیا، روسی وزارت دفاع کا دعویٰ

یوکرین کی جانب سے فوری طور پر روس کے دعوے کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئیخا

روسی فورسز نے یوکرین کے شمالی علاقے خارکیف میں واقع گاؤں کوچریوِکا  پر مکمل کنٹرول حاصل کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

روسی سرکاری نیوز ایجنسیوں کے مطابق وزارتِ دفاع نے اتوار کے روز تصدیق کی کہ فوج نے تازہ پیشقدمی کے دوران اس اسٹریٹیجک گاؤں پر قبضہ جما لیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق روس نے یوکرین کی ٹرانسپورٹ انفراسٹرکچر، ایندھن و توانائی کے مراکز اور طویل فاصلے تک مار کرنے والے ڈرون سسٹمز کو نشانہ بناتے ہوئے بڑے پیمانے پر گروپ میزائل حملے بھی کیے ہیں۔

روسی حملوں کو یوکرین کے دفاعی نظام کے لیے ایک بڑا چیلنج قرار دیا جا رہا ہے۔

ادھر یوکرین کی جانب سے فوری طور پر روس کے دعوے کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی۔

متعلقہ خبریں