Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بنگلہ دیش، سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ کے بیٹے کے خلاف گرفتاری کا وارنٹ جاری

اقوام متحدہ کے مطابق 2024 کی بغاوت کے دوران تقریباً 1,400 افراد ہلاک اور 20,000 سے زائد زخمی ہوئے

بنگلہ دیش کی ایک عدالت نے سابق وزیرِ اعظم شیخ حسینہ کے بیٹے سجیب واجد جوائے کے خلاف گرفتاری کا وارنٹ جاری کیا ہے۔

جوائے پر الزام ہے کہ اس نے 2024 کی بغاوت کے دوران ملک میں انٹرنیٹ بند کرنے میں مدد فراہم کی جس سے احتجاج کو دبانے اور ہزاروں افراد کی ہلاکتیں ہوئیں۔

بین الاقوامی جرائم کی ٹریبونل، ڈھاکہ نے جوائے کے خلاف یہ حکم غیر موجودگی میں جاری کیا ہے، کیونکہ وہ اس وقت امریکہ میں مقیم ہیں اور سابق وزیرِ اعظم حسینہ کے انفارمیشن اور کمیونیکیشن ٹیکنالوجی کے مشیر رہ چکے ہیں۔

ٹریبونل کے مطابق جولائی 2024 کی بغاوت کے آخری مرحلے میں انٹرنیٹ بند کرنے کا منصوبہ بنایا گیا تھا جس میں جوائے براہِ راست ملوث تھا۔

ٹرائبونل کے چیئرمین محمد غلام مرتضیٰ مجمدار نے جوائے اور سابق جونیئر آئی سی ٹی وزیر زنیڈ احمد پلیک کے خلاف یہ وارنٹ جاری کیا۔

جبکہ اسی دوران سابق قانون وزیر انیس الحق اور سابق صنعت و سرمایہ کاری کے مشیر سلمان ایف رحمان کے خلاف بھی جرائم کی باقاعدہ چارجر قبول کی گئی، جن پر ہنگامی حالت کے دوران ہونے والی ہلاکتوں میں ملوث ہونے کا الزام ہے۔

اقوام متحدہ کے مطابق 2024 کی بغاوت کے دوران تقریباً 1,400 افراد ہلاک اور 20,000 سے زائد زخمی ہوئے۔ حسینہ اور ان کا خاندان 5 اگست کے بعد ملک سے فرار ہیں۔

متعلقہ خبریں