Site icon بول نیوز

امریکا کا پاکستان کے ایف 16 طیاروں کیلئے تکنیکی سپورٹ کا اعلان

امریکا کی جانب سے پاکستان کے ایف 16طیاروں کے لیے تکنیکی لاجسٹک سپورٹ کا اعلان کردیا گیا۔

 غیر ملکی خبرایجنسی کے مطابق امریکا کی جانب سے ایف 16طیاروں کے لیے 125ملین ڈالرکی تکنیکی اور لاجسٹک سپورٹ فراہم کی جائے گی۔

 سپورٹ کا اعلان امریکا کی دفاعی سیکیورٹی کو آپریشن ایجنسی نے کیا۔ تکنیکی لاجسٹک سپورٹ فراہم کرنے کی منظوری محکمہ خارجہ نے دی۔

یوایس ڈیفنس سیکیورٹی کارپوریشن ایجنسی(ڈی ایس سی اے)کے مطابق فیصلے سے امریکی خارجہ پالیسی اورقومی سلامتی کو فائدہ ہوگا۔

Exit mobile version