کراچی: سونے کی مقامی اور عالمی مارکیٹوں میں نمایاں تیزی ریکارڈ کی گئی ہے، پاکستان میں فی تولہ سونا 1600 روپے مہنگا ہوگیا۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کے فی تولہ نرخ میں 1600 روپے کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 43 ہزار 762 روپے کا ہوگیا ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونا بھی مزید 1372 روپے مہنگا ہونے سے 3 لاکھ 80 ہزار 454 روپے کی سطح پر آگیا ہے۔
اس کے علاوہ چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے مطابق فی تولہ چاندی 30 روپے مہنگی ہو کر 6102 روپے ہوگئی ہے۔
دوسری جانب بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی سونے کے نرخ میں 16 ڈالر اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد فی اونس سونا 4214 ڈالر کا ہوگیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: رواں برس 9 ماہ کے دوران سونے کی فی تولہ قیمت کہاں تک پہنچی؟ جانیے

