بھارت اپنی حرکتوں سے باز نہ آیا ایک بار پھر پاکستانی اداکار بھارت کی نفرتوں کا شکار
غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق ہندو انتہا پسند مہارشٹرا نونرمان سینا نے پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کے بھارت میں کام کرنے کی شدید مخالفت کردی ہے۔
غیر ملکی زرائع ابلاغ کے مطابق انتہا پسندوں کی جانب سے ماہرہ خان سمیت پاکستان کے کسی بھی دوسرے اداکار کو بھارت کے کسی بھی حصے میں کام کی اجازت نہیں دی جائیگی۔
بھارتی انتہا پسند جماعت ماضی میں بھی پاکستانی اداکاروں اور گلوکاروں کے لئے زہر اگلتے اور دھمکیاں دیتے رہیں۔
واضح رہے کہ ماہرہ خان سمیت سرمد کھوسٹ اور یاسرہ رضوی کے علاوہ بھی پاکستان کے دیگر اداکار بھارتی تھیٹر کے ایک پراجیکٹ پر کام کر رہے تھے۔
