Site icon بول نیوز

پاکستان کی جیت پر شوبز شخصیات نے کیا اپنے جذبات کا اظہار

پاک بھارت میچ میں پاکستان کی ناقابل فراموش فتح پر جہاں شائقین اور سیاسی شخصیات نے اپنے تاثرات کا اظہار کیا ہے وہیں شوبز کی شخصیات نے بھی اپنے جذبات کا اظہار کیا ہے۔

پاکستان کے بہت ہی قابل اور باصلاحیت اداکار ہمایوں سعید نے کہا کہ ’یہ کوئی عام فتح نہیں ہے، یہ ایک یاد دہانی ہے کہ پاکستانیوں کو ہمیشہ اپنا سر بلند رکھنا چاہیے۔

پاکستان کی نامور اداکارہ ماہرہ خان نے اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ مجھے بہت فخر ہے۔

پاکستانی گلوکار فرحان سعید نے بھی پاکستان کی جیت پر اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ایک پیغام جاری کیا ہے۔

علاوہ ازیں گلوکار عاصم اظہر نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ  ہار جیت ہوتی رہتی ہے لیکن 10 وکٹس سے؟

انہوں نے مزید کہا کہ ’غرور کا سر ہمیشہ نیچے ہوجاتا ہے، برائے مہربانی اتنا اوور نہ ہوا کریں، ہم سے سیکھ لیں، جب ہارتے ہیں تب بھی شائستگی کا مظاہرہ کرتے ہیں اور جیت کے بھی‘۔

Exit mobile version