Site icon بول نیوز

اداکارہ میرا کی برطانوی حکومت سے اہم اپیل

اداکارہ میرا کی برطانوی حکومت سے اہم اپیل

پاکستان کی معروف اداکارہ میرا نے برطانوی حکومت سے اپیل کی ہے کہ انہیں ویزا جاری کیا جائے تاکہ وہ لندن میں زیرِ علاج اپنی بہن سے ملاقات کر سکیں، جو اس وقت کینسر جیسے مہلک مرض سے لڑ رہی ہیں۔

سوشل میڈیا پر جاری اپنے ایک ویڈیو پیغام میں میرا نے برطانیہ میں تعینات ہائی کمشنر جین میریٹ سے براہِ راست درخواست کی کہ ان کی ویزا درخواست پر ہمدردی کے ساتھ غور کیا جائے۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ ان کی بہن اور خاندان اس وقت لندن میں موجود ہیں لیکن وہ گزشتہ کئی سالوں سے وہاں نہیں جا سکیں کیونکہ ان کی ویزا درخواستیں مسترد ہوتی رہی ہیں۔

میرا نے بتایا کہ اپنی حالیہ ویزا درخواست کے ساتھ انہوں نے بہن کی میڈیکل رپورٹس بھی جمع کروا دی ہیں تاکہ برطانوی حکام کو صورتحال کی سنگینی کا اندازہ ہو سکے۔

انہوں نے اپیل کرتے ہوئے مزید کہا کہ وہ ایک فنکارہ ہونے کے ساتھ ایک بہن بھی ہیں اور ایسے وقت میں اپنی بہن کے پاس ہونا انکا فرض ہے۔

Exit mobile version