Site icon بول نیوز

رجب بٹ کے مرد دوستوں سے ’غیرمناسب روابط‘ کا الزام، ثبوت پیش کرنے کی دھمکی

رجب بٹ کے مرد دوستوں سے ’غیرمناسب روابط‘ کا الزام، ثبوت پیش کرنے کی دھمکی

پاکستانی یوٹیوبر اور ٹک ٹاکر رجب بٹ ایک بار پھر تنازعات کی زد میں آگئے ہیں، اس بار ان پر ٹک ٹاکر فاطمہ خان نے شراب نوشی اور غیر مناسب تعلقات کے سنگین الزامات لگائے ہیں۔

ٹک ٹاکر فاطمہ خان نے ایک پوڈکاسٹ میں بتایا کہ رجب بٹ نہ صرف انہیں شادی کے جھوٹے وعدوں سے بہلاتے رہے بلکہ وہ متعدد خواتین کے ساتھ تعلقات رکھنے کے ساتھ اپنے قریبی مرد دوستوں کے ساتھ بھی غیراخلاقی رویے اختیار کرتے رہے ہیں، اس حوالے سے میرے پاس ویڈیو شواہد موجود ہیں جو کسی بھی وقت منظر عام پر آسکتے ہیں۔

فاطمہ خان نے بتایا کہ رجب بٹ سے پہلی ملاقات ایک مشترکہ دوست نے کروائی تھی، جس نے انہیں بہن کے طور پر متعارف کرایا۔ بعد میں رجب بٹ نے انہیں قیمتی تحائف دیے جن میں تقریباً 39 لاکھ روپے مالیت کی گھڑی بھی شامل تھی۔

ٹک ٹاکر کا مزید کہنا تھا کہ رجب بٹ شراب نوشی کے عادی ہیں، مختلف خواتین کو دھوکا دے چکے ہیں اور اکثر نشے کی حالت میں تشدد کا مظاہرہ بھی کرتے ہیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل رجب بٹ کے قریبی دوستوں حیدر شاہ، مان ڈوگر اور شہزی کی نازیبا ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہیں، تاہم رجب بٹ نے تمام الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ بے بنیاد ہیں اور ان کے خلاف منفی تاثر پھیلانے کی کوشش ہے۔

Exit mobile version