شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نازش جہانگیر نے حالیہ دنوں میں ایک مداح کے سوال کے جواب میں ایسا ردِعمل دیا جس نے سوشل میڈیا پر بھرپور توجہ حاصل کرلی۔
انسٹا گرام پر ایک غیر رسمی سوال و جواب کے سیشن کے دوران ایک صارف نے نازش جہانگیر سے پوچھا کہ اگر قومی کرکٹر بابر اعظم آپ کو شادی کی پیشکش کریں تو آپکا جواب کیا ہوگا؟
!اس پر نازش جہانگیر نے مختصر مگر دوٹوک انداز میں کہا کہ میں معذرت ہی کروں گی
اداکارہ کا یہ غیر متوقع جواب سامنے آتے ہی سوشل میڈیا پر دلچسپ بحث چھڑ گئی۔
کئی صارفین نے نازش جہانگیر کے اعتماد اور صاف گوئی کو سراہا جبکہ بعض نے اس صورتحال کو مزاح کے پہلو سے بھی دیکھا۔
مزید پڑھیں: ادکارہ نازش جہانگیر بڑی مشکل میں پھنس گئیں

