Site icon بول نیوز

سحر خان کا شادی سے متعلق افواہوں پر دلچسپ ردعمل وائرل

سحر خان کا شادی سے متعلق افواہوں پر دلچسپ ردعمل وائرل

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سحر خان کی شادی سے متعلق نئی سوشل میڈیا پوسٹ نے مداحوں میں دلچسپ چہ مگوئیوں کو جنم دے دیا ہے۔

اداکارہ نے اپنی حالیہ تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ مجھے یہ دیکھ کر خوشی ہوئی ہے کہ لوگ میری شادی کے لیے پُرجوش ہیں لیکن فی الحال میری شادی ہونے والی نہیں ہے۔

تاہم، انہوں نے مزاحیہ انداز میں یہ بھی کہا کہ یا پھر شاید ہونے والی ہے؟ جس نے مداحوں کو مزید تجسس میں مبتلا کردیا۔

سحر خان کی اس پوسٹ نے سوشل میڈیا صارفین میں چہ مگوئیاں بڑھا دی ہیں اور کئی مداح تبصروں میں ان کی ممکنہ منگنی یا شادی کے بارے میں قیاس آرائیاں کر رہے ہیں۔

کچھ صارفین نے اداکارہ کی خوبصورتی اور لباس کی تعریف کی جبکہ کئی نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے نیک تمناؤں کا پیغام بھی دیا۔

مزید پڑھیں؛ کیا سحر خان شادی کرنے جارہی ہیں؟ مداحوں میں ہلچل مچ گئی

Exit mobile version