ٹک ٹاک اسٹار اور ماڈل ربیکا خان اور یوٹیوبر حسین ترین کے ولیمے کی دلکش تصاویر اور ویڈیوز نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی ہے۔
مشہور جوڑی کی جون میں ہونے والی شاندار نکاح کی تقریبات کئی روز تک سوشل میڈیا پر موضوعِ گفتگو رہیں۔ گزشتہ شب ان کی پُرتعیش بارات کے بعد کراچی میں ہونے والے ولیمے کی تقریب نے مداحوں کی توجہ ایک بار پھر اپنی جانب کھینچ لی۔
ربیکا خان نے ولیمے کا فوٹوشوٹ انسٹاگرام پر شیئر کیا، جس میں وہ نہایت دلکش اور پُروقار نظر آرہی تھیں۔
انہوں نے ہلکے آئیوری رنگ کا خوبصورت اور بھاری کام والا گاؤن زیب تن کیا، جس کے ساتھ ہلکے زیورات، نرم میک اپ اور نفیس انداز میں بندھے بال اُن کے لک کو مزید دلکش بنا رہے تھے۔
دوسری جانب حسین ترین اپنے اسٹائلش بلیک ٹو پیس سوٹ میں انتہائی اسمارٹ دکھائی دیے۔
مداحوں کا کہنا ہے کہ ربیکا اور حسین کی جوڑی ہمیشہ کی طرح اس بار بھی دل جیتنے میں کامیاب رہی اور یہی وجہ ہے کہ ان کے ولیمے کی تصاویر چند ہی گھنٹوں میں مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر چھا گئیں۔
مزید پڑھیں: ربیکا خان کی جذباتی رخصتی وائرل، پارکنگ لاٹ میں آگ لگنے سے ہلچل مچ گئی

