شوبز انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ دنانیر مبین نے حال ہی میں بنکاک کے اپنے سفر کی چند دلکش تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کیں، جنہیں مداحوں کی جانب سے بےحد پسند کیا جارہا ہے۔
شیئر کی گئی تصویروں میں دنانیر مبین کو خوبصورت مناظر کے درمیان پر اعتماد اور خوشگوار انداز میں دیکھا جا سکتا ہے۔
ہر تصویر میں اداکارہ کی فطری مسکراہٹ، سادہ مگر دلکش میک اپ، نرم لہراتے بال اور چہرے کی قدرتی چمک نمایاں ہیں، جس نے مداحوں کو بہت متاثر کیا۔
پوسٹ پر مداحوں نے محبت بھرے تبصرے کیے، کچھ نے انہیں “خوبصورت لڑکی” کہا، تو کچھ نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ یہ ان کے سالگرہ کے مہینے کی بہترین شروعات ہے۔
کئی صارفین نے ان کے انداز اور شخصیت کی تعریف کے ساتھ دعائیں بھی دیں اور خواہش ظاہر کی کہ وہ ہمیشہ خوش اور چمکتی دمکتی رہیں۔
دنانیر مبین نے اسی دوران ایک اور تصویروں کا کیراؤسل بھی شیئر کیا اور ساتھ میں لکھا کہ یہ گلاس وائب ہے جبکہ مداحوں نے اس پر بھی خوب تبصرے کیے اور ان کے چشموں کے دلکش انداز کو سراہا۔
مزید پڑھیں: ریڈ کارپٹ پر دنانیر مبین کی لڑکھڑاتی انٹری؛ مداحوں کے دلچسپ تبصرے وائرل

