پاکستان کی معروف اداکارہ عائزہ خان کی نئی تصاویر نے مداحوں کو حیران کر دیا ہے۔
عائزہ خان یورپ میں چھٹیوں کے دوران اپنے خاندان اور دوستوں کے ساتھ تصاویر شیئر کر رہی ہیں لیکن حال ہی میں شیئر کی گئی تصاویر میں اداکارہ کی شکل میں نمایاں تبدیلیاں دیکھی گئیں، جس نے سوشل میڈیا پر مداحوں کی توجہ حاصل کرلی۔
مداح سوال کر رہے ہیں کہ یہ تبدیلی اسٹائلنگ کی وجہ سے ہے یا کسی کاسمیٹک پروسیجر کا نتیجہ؟ کیونکہ تصاویر میں عائزہ خان کی موجودہ شکل پہلے کے مقابلے میں کافی مختلف نظر آرہی ہے، جس نے مداحوں میں بحث کو جنم دیا ہے۔
سوشل میڈیا صارفین کے ردعمل بھی متنوع ہیں، کچھ مداح خوش ہیں، کچھ حیران اور کچھ فوری تبصرے کرتے ہوئے اپنی رائے دے رہے ہیں۔
اب دیکھنا یہ ہے کہ خود عائزہ خان اس موضوع پر کیا ردعمل ظاہر کرتی ہیں۔
مزید پڑھیں: عائزہ خان کو لیڈی گاگا کے کنسرٹ میں شرکت کرنا مہنگا پڑ گیا

