Site icon بول نیوز

ہانیہ عامر پاکستان میں خواتین کیلئے محفوظ ڈیجیٹل و مالیاتی ایمبیسیڈر مقرر

ہانیہ عامر پاکستان میں خواتین کیلئے محفوظ ڈیجیٹل و مالیاتی ایمبیسیڈر مقرر

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر کو پاکستان میں خواتین اور لڑکیوں کے لیے محفوظ اور شمولیتی ڈیجیٹل و مالیاتی ماحول کو فروغ دینے کے لیے یو این ویمن ایشیا اور پیسیفک کی ریجنل ڈائریکٹر کرسٹین عرب نے نیا گڈول ایمبیسیڈر مقررکردیا ہے۔

اس موقع پر کرسٹین عرب نے ہانیہ عامر کا خیرمقدم کرتے ہوئے انہیں اس اہم مشن میں حصہ لینے کی دعوت دی۔

ہانیہ عامر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں آن لائن رویوں کو نئے سرے سے ترتیب دینا ہوگا اور نقصان دہ سماجی اقدار کو چیلنج کرنا ہوگا تاکہ خواتین اور لڑکیاں خوف کے بغیر تعلیم حاصل کر سکیں، اپنے خیالات کا اظہار کرسکیں اور آزادانہ طور پر کام کرسکیں۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ بااختیاری کا حقیقی مطلب تب ہے جب خواتین کی حفاظت یقینی ہو، چاہے وہ آن لائن ماحول ہو یا آف لائن۔

یہ تقرری خواتین کے حقوق اور ان کی آن لائن و آف لائن حفاظت کے فروغ میں ایک نئے باب کا آغاز ثابت ہوگی، جس میں ہانیہ عامر اپنا مؤثر کردار ادا کریں گی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی اقوام متحدہ کی جانب سے خواتین کے حقوق، صنفی مساوات اور خواتین کی بااختیاری کے فروغ کے لیے ہانیہ عامر کو اقوام متحدہ خواتین (UN Women) پاکستان کا نیا نیشنل گڈ وِل ایمبیسیڈر مقرر کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں: ہانیہ عامر اقوامِ متحدہ ویمن پاکستان کی نیشنل گُڈ وِل ایمبیسیڈر مقرر

Exit mobile version