Site icon بول نیوز

یاسر حسین کا ربیکا خان کی شادی پر تنقید کرنے والوں کو کرارا جواب

یاسر حسین کا ربیکا خان کی شادی پر تنقید کرنے والوں کو کرارا جواب

پاکستان کے معروف اداکار و ہدایتکار یاسر حسین نے ٹک ٹاکر ربیکا خان کی شادی پر تنقید کرنے والوں کو کرارا جواب دے دیا۔

حال ہی میں ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں یاسر حسین نے وضاحت کی کہ وہ کبھی ربیکا خان سے نہیں ملے اور نہ ہی ان کا تعارف ہوا جبکہ انہوں نے ٹک ٹاکر کو ایک اچھی شخصیت کی مالک قرار دیا۔

 انہوں نے حیرت کا اظہار کیا کہ کچھ لوگ ان کی شادی کے پروگرامز پر کیوں تنقید کر رہے ہیں، جو لوگ غصہ ظاہر کر رہے ہیں، ممکنہ طور پر اس معاملے میں ان کا کوئی ذاتی مفاد نہیں ہے۔

یاسر حسین اس بات پر زور دیا کہ کسی کی ذاتی خوشی کا مذاق اڑانا یا ان کے خاص لمحات کو میمز میں بدلنا ناقابل قبول ہے، ہر جوڑے کو حق ہے کہ وہ اپنا بڑا دن بغیر کسی ٹرولنگ یا تنقید کے عزت، مثبت رویے اور احترام کے ساتھ منائیں۔

اداکار نے مزید کہا کہ اگر کوئی شادی کر رہا ہے تو اسے کرنے دو، جب ہمیں اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا، تو پھر ہم اس پر کیوں پریشان ہو رہے ہیں؟

مزید پڑھیں: ربیکا خان کی جذباتی رخصتی وائرل، پارکنگ لاٹ میں آگ لگنے سے ہلچل مچ گئی

Exit mobile version