Site icon بول نیوز

نعیمہ بٹ کی نوازالدین صدیقی کے ساتھ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

نعیمہ بٹ کی نوازالدین صدیقی کے ساتھ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

پاکستانی اداکارہ نعیمہ بٹ اور بالی ووڈ کے معروف اداکار نوازالدین صدیقی کی ساتھ لی گئی تصاویر نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچادی۔

نعیمہ بٹ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر چند تصاویر شیئر کیں جن میں وہ نوازالدین صدیقی کے ہمراہ کسی یورپی مقام پر خوشگوار موڈ میں نظر آئیں۔

 اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں بھارتی اداکار نوازالدین صدیقی کو ٹیگ بھی کیا، جس کے بعد یہ تصاویر تیزی سے وائرل ہوگئیں۔

مداح دونوں فنکاروں کی ایک ساتھ موجودگی پر مختلف تبصرے کرتے دکھائی دے رہے ہیں جبکہ شیئر کی گئی تصاویر پر مختصر وقت میں ہزاروں لائکس آچکے ہیں۔

مزید پڑھیں: نعیمہ بٹ کی نامناسب لباس میں ویڈیو وائرل؛ اداکارہ تنقید کی زد میں آگئیں

Exit mobile version