Site icon بول نیوز

کینسر کا سبب بننے والے کیمیکل سے آلودہ بلڈ پریشر کی گولیاں واپس منگوالی گئیں

کینسر کا سبب بننے والے کیمیکل سے آلودہ بلڈ پریشر کی گولیوں کی بڑی مقدار واپس منگوالی گئی۔

دوا میں ABZTکیمیکل ملنے کےبعد فارمیسیز اور ہیلتھ ماہرین کو اِربیسرٹن نامی دوا کے 44 بیچز فوری طور پر روکنے کے احکامات جاری کیے گئے اور باقی اسٹاک کو الگ کردیا گیا۔

لیب ٹیسٹ میں دیکھا گیا کہ اگر لوگوں کا طویل عرصے تک ABZT کیمیکل سے سامنا ہوتا رہے تو یہ ان میں ٹیومرز کا سبب بنتا ہے۔

تاہم دوا میں پائے جانے والے کیمیکل کی سطح بہت کم ہے۔

اِربیسرٹن کھانے والے مریضوں کو اب بھی دوا لینے کا کہا جارہا ہے جو دل کا دورہ اور فالج کا خطرہ کم کرتی ہے۔

برطانیہ کے میڈیکل نگراں ادارے کا کہنا تھا کہ یہ اقدام مکمل طور پر حفاظتی طور پر اٹھایا گیا ہے اور اس بات کا کوئی ثبوت نہیں کہ اس سے کسی مریض کو نقصان پہنچا۔

حکام کا کہنا ہے کہ متاثرہ بیچز نومبر 2019 میں تقسیم کی گئیں 1200 گولیوں سے زائد پر مشتمل ہیں۔

زیادہ تر بیچز 2020 میں تقسیم ہوئے لیکن کچھ رواں برس جون کے مہینے میں بھی لکھے گئے۔

یہ دوا ہائی بلڈ پریشر میں لکھی جاتی ہے اور ان مریضوں کو لکھی جاتی ہے جنہیں دل کے دورے اور فالج کے خطرات لاحق ہوتے ہیں۔

Exit mobile version