Site icon بول نیوز

زرنش خان نے ’مولا جٹ‘ کا روپ دھار لیا

پاکستانی اداکارہ زرنش خان کا نیا روپ سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بن گیا۔

پاکستانی اداکارہ زرشن خان کی جانب سے سوشل میڈیا پر اپنی ایک دلچسپ  تصویر شیئر کی گئی ہے جسے صارفین خوب پسند کر رہے ہیں۔

اس تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکارہ  نے سیاہ کُرتے اور لاچے میں تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لازوال کردار مولا جٹ کا مشہور ترین ڈائیلاگ ’مولے نو مولا نہ مارے تے مولا نئی مردا‘ لکھا ہے۔

زرنش خان کے اس انداز کو ان کے مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے اور مداح انہیں داد دیتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔

یاد رہے کہ زرنش خان اپنی نت نئی ڈانس ویڈیوز کے سبب سوشل میڈیا پر کافی مشہور ہو چکی ہیں ان کی ڈانس ویڈیو کو ان کے مداحوں کی جانب سے بےحد پسند کیا گیا تھا۔

Exit mobile version