Site icon بول نیوز

آسٹریلین اوپن سیمی فائنل: مسلسل 33 میچز جیتنے والے نوواک جوکووچ کو شکست

نوواک جوکووچ

آسٹریلین اوپن سیمی فائنل: مسلسل 33 میچز جیتنے والے نوواک جوکووچ کو شکست

آسٹریلین اوپن  گرینڈ سلیم ایونٹ میں مسلسل 33 میچز جیتنے والے نوواک جوکووچ کو شکست سیمی فائنل میں شکست ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق نوواک جوکووچ کو فورتھ سیڈ اطالوی کھلاڑی جینک سنر نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دی۔یہ  2018 کے بعد آسٹریلین اوپن میں  ان کی پہلی شکست ہے۔

سربیا کے 36 سالہ  عالمی نمبر ایک جوکووچ کو1-6،  2-6 ،7-6 (6-8 ) اور 3-6 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا ۔

اس شکست سے جوکووچ کے 11 ویں مرتبہ آسٹریلین اوپن اور ریکارڈ 25 واں گرینڈ سلیم جیتنے کا خواب پورا نہ ہوسکا۔

دوسری جانب جینک سنر نے پہلی مرتبہ کسی گرینڈ سلیم ایونٹ کے فائنل میں رسائی حاصل کی ہے۔

22 سالہ سنر کا فائنل میں  مقابلہ روسی تھرڈ سیڈ ڈینیئل میدویدیف یا جرمنی کے چھٹے سیڈ الیگزینڈر زیویریف سے  ہوگا۔

Exit mobile version