Site icon بول نیوز

باراک اوباما نے کاملا ہیرس کی بطور ڈیموکریٹ صدارتی امیدوار حمایت کردی

باراک اوباما

باراک اوباما نے کاملا ہیرس کی بطور ڈیموکریٹ صدارتی امیدوار حمایت کردی

سابق امریکی صدرباراک اوباما نے بھی  کاملا ہیرس کی بطور ڈیموکریٹ صدارتی امیدوار حمایت کردی۔

امریکی میڈیا کے مطابقدو مرتبہ امریکہ کے صدارتی  منصب پر فائز رہنے والے  باراک اوباما  اور ان کی اہلیہ مشل اوباما   نے کاملا ہیرس  سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔

باراک اوباما نے کاملا ہیرس سے کہا کہ وہ انہیں صدارتی آفس تک  پہنچانےمیں  ہر ممکن اوربھرپور تعاون کریں گے۔

مشل اوباما نے کاملا ہیرس سے گفتگو میں  کہا کہ مجھے آپ پر فخر ہے، یہ بہت ہی تاریخی لمحہ ہوگا۔

Exit mobile version