Site icon بول نیوز

29 سالہ اطالوی ماڈل پامیلا جینینی کو بوائے فرینڈ نے بے دردی سے قتل کردیا

29 سالہ اطالوی ماڈل پامیلا جینینی کو بوائے فرینڈ نے بے دردی سے قتل کردیا

29 سالہ  اطالوی ماڈل  پامیلا جینینی کو بوائے فرینڈ نے بے دردی سے قتل کردیا۔ ان کے جسم پر چاقو کے 24 وار کیے گئے۔

ماڈل کا اپنے 52 سالہ بوائے فرینڈ جیان لوکا سونچن سے گھر پر جھگڑا ہوگیاتھا ۔

اس دوران پامیلا جینینی کے جسم پر چاقو کے 24 وار کیے گئے۔  پڑوسیوں نے جھگڑے کی آوازیں سنیں ۔

اطلاع ملنے پر پولیس جائے وقوع پر پہنچ گئی ۔ مگر پولیس کے پہنچنے سے قبل ہی خاتون دم توڑ چکی تھی ۔

پولیس کے مطابق مقتولہ کے جسم پر چاقو کے 24 سے زائد نشان اور زخم پائے گئے۔

مقتولہ کے بوائے فرینڈ سونچن نے قتل کے بعد خودکشی کی کوشش میں اپنی گردن دو بار کاٹ لی۔

مگراسے زندہ حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا، پولیس نے اسے حراست میں لے رکھاہے۔

معلوم ہوا ہے کہ جینینی اپنے بوائے فرینڈ سے تعلق ختم کرنے کا فیصلہ کر چکی تھی۔ جس کے باعث دونوں کے درمیان جھگڑا ہوا۔

پامیلا جینینی معروف ماڈل ہونے کے ساتھ ساتھ کاروباری خاتون بھی تھیں۔ وہ میلان میں ہائی فیشن مہمات کا حصہ رہ چکی تھیں۔

وہ ایک برانڈ کی مالک ہونے کے ساتھ رئیل اسٹیٹ کا بزنس بھی چلاتی تھیں۔

Exit mobile version