Site icon بول نیوز

حیدرآباد، فیکٹری دھماکے کے بعد شہر بھر میں مختلف سخت پابندیاں عائد

آتشبازی کا سامان تیار کرنے والی فیکٹری میں دھماکے کے بعد ضلعی انتظامیہ نے شہر میں امن و امان اور عوامی تحفظ کے لیے سخت فیصلے جاری کر دیے۔

حکام کے مطابق شادی بیاہ اور دیگر تقریبات میں ہر قسم کی آتشبازی اور ہوائی فائرنگ پر مکمل پابندی عائد کردی گئی ہے۔

انتظامیہ نے شادی ہالز کے لیے بھی نئے اوقات مقرر کیے ہیں، جن کے تحت شہر بھر میں تمام شادی ہالز رات 12 بجے تک بند کرنے کا حکم جاری کیا گیا ہے۔

حکم نامے میں واضح کیا گیا ہے کہ تقریبات مقررہ وقت پر ختم نہ کرنے پر کارروائی ہوگی۔

شہری سہولت اور ٹریفک روانی کو برقرار رکھنے کے لیے ضلعی انتظامیہ نے ہوٹلز اور ریسٹورنٹس کی جانب سے شاہراہوں پر کرسیاں اور ٹیبل رکھنے پر بھی پابندی لگا دی ہے۔

جب کہ سڑکوں پر قائم فوڈ کارٹس کو فوری ہٹانے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ جاری کردہ ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ حکام نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ تعاون کریں تاکہ مستقبل میں ایسے حادثات سے بچا جا سکے۔

Exit mobile version