Site icon بول نیوز

میوزیم میں رکھا قیمتی فن پارہ عملے نے آئینہ سمجھ کر صاف کردیا

میوزیم میں رکھا قیمتی فن پارہ عملے نے آئینہ سمجھ کر صاف کردیا

یہ انوکھا واقعہ تائیوان کے کیلونگ میوزیم آف آرٹ میں پیش آیا جہاں ایک مقامی فنکار کا فن پارہ نمائش کے لیے رکھا گیا تھا، تاہم میوزیم میں صفائی پر مامور ایک شخص نے اسے آئینہ سمجھ کر صاف کردیا۔

’انورٹڈ سنٹیکس 16‘ نامی یہ فن پارہ دراصل دھول سے ڈھکے ہوئے ایک آئینے پر مشتمل تھا، جسے لکڑی کے ایک سادہ بورڈ پر نصب کیا گیا، اس آئینے کے وسط میں ایک دھبہ تھا جس میں متوسط طبقے کے   معاشرے کی ثقافتی بیداری کی نمائندگی کی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: فرانس کے لوور میوزیم میں بڑی چوری، نایاب شاہی زیورات صرف سات منٹ میں غائب

’انورٹڈ سنٹیکس 16‘ کو ڈھانپنے والی دھول کی یہ موٹی تہہ گزشتہ 40 برس میں جمع ہوئی تھی اور اس آرٹ ورک کا ایک لازمی اور اہم حصہ تھی، تاہم  کیلونگ میوزیم آف آرٹ کے عملے کی مدد کرنے والے ایک رضاکار نے اس مٹی اور دھول کی فنکارانہ اہمیت کو نہ پہچانتے ہوئے، اسے ٹوائلٹ پیپر سے صاف کرکے ناقابل تلافی نقصان پہچایا۔

میوزیم کے نائب ڈائریکٹر چنگ ٹنگ چنگ نے کہا کہ اس غلطی کے بعد محکمے نے فن پارے کے مالک سے فوری رابطہ کیا اور معافی مانگی، اور فی الحال وہ فنکار سے ممکنہ معاوضے پر بات چیت کر رہے ہیں۔

Exit mobile version