باکسنگ کی دنیا کے نامور سابق عالمی چپمپئن باکسر مائیک ٹائیسن کو 27 سالہ یوٹیوبر جیک پال نے شکست دے دی۔
امریکہ کے شہر ٹیکساس میں ہونے والی اس فائٹ کو دیکھنے کے لیے 70 ہزار شائقین موجود تھے، جبکہ کروڑوں لوگوں نے ٹی وی پر براہ راست اس میچ کو دیکھا۔
اس فائٹ میں 58 سالہ مائیک ٹائیسن نے اپنے طاقتور مکوں کو کم استعمال کیا، مگر فائٹ کے دوران وہ جدوجہد کرتے نظر آئے۔
مائیک ٹائیسن فائٹ کے دوران ایک بھی پنچ اپنے حریف کو رسید کرنے میں کامیاب نہ ہو سکے۔
یہ فائٹ 8 راؤنڈز تک جاری رہی، جیوری نے متفقہ طور پر یوٹیوبر جیک پال کو فائٹ کا فاتح قرار دیا۔
اس شکست پر مائیک ٹائسن کے مداح افسردہ تھے، وہ شائقین کی توقعات پر پورا اتر نہیں سکے، مگر جیک پال سے اسکور میں زیادہ پیچھے نہیں تھے۔
تینوں ججز کے کارڈز پر اسکور 72-80، 73-79 اور 73-79 رہا۔ ٹائیسن کے 97 میں سے صرف 18 پنچز نشانے پر لگے ، ان کے مقابلے میں جیک پال کے 278 میں سے 78 پنچز حریف کو لگے۔ فیصلہ کن گھنٹی کے بعد جیک پال نے ٹائیسن کو سراہا۔

