Site icon بول نیوز

خیبر پختونخوا میں سیکورٹی فورسز کی کارروائیاں، 15 خارجی دہشت گرد ہلاک

خیبر پختونخوا میں سیکورٹی فورسز کی کارروائیاں، 15 خارجی دہشت گرد ہلاک

سیکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے 2 مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران بھارتی پشت پناہی میں فعال فتنہ الخوارج کے 15 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکورٹی فورسز نے 15 اور 16 نومبر کو  ڈیرہ اسماعیل خان اور شمالی وزیرستان میں فتنہ الخوارج کے خلاف کارروائیاں کی۔

یہ بھی پڑھیں: قوم کے معماروں پر کوئی آنچ نہ آئے؛ فیلڈ مارشل کی کیڈٹ کالج وانا آپریشن کے دوران ہدایت

ترجمان پاک فوج کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کلاچی میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کیا جس میں جس میں فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا، فائرنگ کے تبادلے کے دوران 10 دہشت گرد مارے گئے، ہلاک ہونے والوں میں دہشتگردوں کا سرغنہ عالم محسود بھی شامل تھا۔

سیکیورٹی فورسز نے  دوسری کارروائی شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں کی، جس میں مزید 5 خارجی دہشتگردوں کوجہنم واصل کردیا گیا۔

ترجمان کے مطابق بھارتی اسپانسرڈ خارجی دہشتگردوں کے خاتمے کے لیے سینیٹائزیشن آپریشنز جاری ہے۔

 آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان کی سیکورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے دہشتگردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔

 فیڈرل ایپکس کمیٹی برائے نیشنل ایکشن پلان کے  وژن ’’عزمِ استحکام‘‘ کے تحت انسداد دہشتگردی مہم جاری رہے گی۔

Exit mobile version