Site icon بول نیوز

21سال بعد PIA اربوں کا منافع بخش ادارہ بن گیا، خواجہ محمد آصف

27 ویں آئینی ترمیم اگلے ہفتے تک قومی اسمبلی سے منظور ہو جائے گی ، خواجہ آصف

وزیر ہوا بازی خواجہ محمد آصف نے کہا کہ 21 سال بعد PIA اربوں کا منافع بخش ادارہ بن گیا یہ قومی ادارہ ایک دفعہ پھر  سبز ہلالی پرچم کا پاسبان بن گیا۔

وزیر ہوا بازی خواجہ محمد آصف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’’ایکس‘‘ پر جاری اپنے پیغام میں کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے PIA کو تباہ کرنے میں کوئی کسر نہ چھوڑی، خسارہ اور قرض آسمان تک پہنچ گیا، یورپین روٹ بند ہو گئے، برطانیہ بند ہو گیا، لاجواب پرواز قصہ پارینہ بن گئی۔

خواجہ محمد آصف نے کہا کہ شہباز شریف نے قیادت سنبھالی یورپین روٹ بحال ہوئے، برطانیہ کی انشا ء اللہ بحالی زیادہ دور نہیں، شہباز شریف  کی نیت اور محنت اللہ قبول کر رہا ہے۔

خواجہ محمد آصف نے مزید یہ بھی کہا کہ پی آئی اے کے چیئرمین ائیر وائس مارشل عامر حیات ان کی ٹیم اور تمام ملازمین قابل تحسین ہیں ان کو مبارک ہو، اللہ نے ان کی محنت کا اجر عطا کیا، پاکستان پائندہ باد

Exit mobile version