Site icon بول نیوز

قومی ہاکی ٹیم آج رات پرو لیگ کے پہلے مرحلے کے لیے ارجنٹینا روانہ ہوگی

قومی ہاکی ٹیم آج رات پرو لیگ کے پہلے مرحلے کے لیے ارجنٹینا روانہ ہوگی

 لاہور: پاکستان ہاکی ٹیم 6 سے 14 دسمبر تک ارجنٹینا کے شہر سنتیاگو میں ہونے والے 35 ویں نیشنل پرو لیگ کے پہلے مرحلے میں حصہ لے گی۔

اس ایونٹ میں پاکستان، ارجنٹینا اور نیدرلینڈز کے درمیان مقابلے شیڈول ہیں، پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) کے صدر میر طارق حسین بگٹی کی منظوری سے ٹیم اور آفیشلز کا اعلان کیا گیا ہے۔

طاہر زمان ہیڈ کوچ:  کی حیثیت سے ٹیم کے ساتھ جائیں گے جبکہ محمد عثمان شیخ اور زیشان اشرف اسسٹنٹ کوچ کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔ انجم سعید ٹیم منیجر، محمد ندیم خان لودھی ویڈیو اینالسٹ اور محمد اسلم ٹیم فزیو کی حیثیت سے دورے کا حصہ ہونگے۔

مزید پڑھیں: ہاکی فیڈریشن کے از خود انتخابات کا دعویٰ مسترد، الیکشن دوبارہ کرانے کا فیصلہ

عماد شکیل کو قومی ہاکی ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے، جبکہ عبداللہ اشتیاق، منیب الرحمن، محمد سفیان، محمد عبداللہ، حماد الدین انجم، عبد المنان، معین شکیل، زکریا حیات، ارشد لیاقت، غضنفر علی، رانا عبدالوحید، افراز، عبد الحنان شاہد، عبد الرحمن، رانا محمد ولید، احمد ندیم، ارباز احمد، محمد عماد اور ابوبکر محمود اسکواڈ میں شامل ہیں۔

کپتان عماد شکیل نے کہا کہ ٹیم نے اچھی تیاری کی ہے اور قوم کو بہترین نتائج دیں گے۔

ہیڈ کوچ طاہر زمان نے کہا کہ پرو لیگ میں دنیا کی ٹاپ ٹیموں کے خلاف کھیلیں گے اور اس سے ورلڈ کپ کوالیفائنگ راؤنڈ کے لیے بھی فائدہ ہوگا۔

مزید پڑھیں: مصر اور چلی ایف آئی ایچ ہاکی ورلڈکپ کوالیفائنگ راؤنڈز کی میزبانی کے لیے منتخب

سابق صدر و کپتان اختر رسول نے ٹیم کو جذبے اور محنت سے کھیلنے کی نصیحت کی، اور وزیر اعظم کے مالی تعاون پر شکریہ ادا کیا۔

سیکرٹری فیڈریشن رانا مجاہد اور دیگر سینئرز نے ٹیم کے اعزاز میں الوداعی تقریب میں شرکت کی اور کھلاڑیوں کا حوصلہ بڑھایا۔

صدر طارق بگٹی نے کھلاڑیوں کو کہا کہ وہ دباؤ کے بغیر کھیلیں اور پی سی بی کی طرح ہاکی فیڈریشن کا بھی مضبوط بورڈ بننے کے امکانات پر زور دیا۔

Exit mobile version