Site icon بول نیوز

بھارتی فاسٹ بولر ہرشیت رانا پر آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی ثابت

بھارتی فاسٹ بولر ہرشیت رانا پر آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی ثابت

 دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے بھارتی فاسٹ بولر ہرشیت رانا پر کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کا الزام ثابت ہونے کی تصدیق کردی۔

آئی سی سی نے بھارتی فاسٹ بولر ہرشیت رانا پر پہلے ون ڈے میں کوڈ آف کنڈکٹ کی لیول ون خلاف ورزی کا الزام ثابت ہونے کی تصدیق کی ہے۔

جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلتے ہوئے ہرشیت رانا نے بیٹسمین کو جانے کا اشارہ دیا، جو آئی سی سی کے آرٹیکل 2.5 کے تحت قابل اعتراض قرار پایا۔

یہ واقعہ جنوبی افریقہ کی اننگز کے 22 ویں اوور میں پیش آیا، جب رانا نے بیٹسمین کو آؤٹ کرنے کے بعد ڈریسنگ روم کی جانب اشارہ کیا۔

مزید پڑھیں: آئی سی سی نے مینز اور ویمنز پلیئر آف دی منتھ کی نامزدگیوں کا اعلان کر دیا

آئی سی سی کے مطابق، اس کارروائی کے بعد ہرشیت رانا کے ڈسپلنری ریکارڈ میں ایک ڈی میرٹ پوائنٹ کا اضافہ کردیا گیا ہے۔

ہرشیت رانا نے اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے میچ ریفری کی جانب سے تجویز کردہ سزا قبول کرلی۔ آئی سی سی آفیشلز نے اس معاملے میں باضابطہ سماعت کی ضرورت محسوس نہیں کی۔

آئی سی سی کے قوانین کے مطابق، چار ڈی میرٹ پوائنٹس مکمل ہونے پر کھلاڑی کو معطلی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

مزید برآں، دو سسپنشن پوائنٹس حاصل کرنے والے کھلاڑی ایک ٹیسٹ یا دو ون ڈے/دو ٹی ٹوئنٹی میچوں سے باہر ہو جاتے ہیں۔

Exit mobile version