بھارتی کرکٹ ٹیم نے جونبی افریقہ کے خلاف کھیلتے ہوئے ایک بدترین اور شرمناک ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے۔
بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان لگاتار 20 ویں انٹرنیشنل میچ میں ٹاس ہار گئے، جس کے بعد ٹاس ہارنے کا بدترین ریکارڈ بھارت کے نام ہوگیا۔
جنوبی افریقہ اور بھارت کے درمیان کھیلے گئے ون ڈے میچ میں بھی بھارتی کپتان کے ایل راہول ٹاس ہار گئے، یوں بھارتی کرکٹ ٹیم انٹرنیشنل مقابلوں میں مسلسل 20 واں ٹاس ہاری جس کے بعد ٹیم کو بدقسمت قرار دیا جارہا ہے۔
مزید پڑھیں: بھارتی فاسٹ بولر ہرشیت رانا پر آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی ثابت
کے ایل راہول اور ٹمبا باووما ٹاس کےلیے میدان میں آئے، اس دوران بھارتی کپتان نے سکہ اچھالا تو لوگوں کا خیال تھا کہ اس بار شاید ٹاس کے معاملے میں قسمت کی دیوی بھارتی کپتان پر مہربان ہوجائے۔
تاہم پچھلی 19 باریوں کی طرح اس بار بھی ٹاس کا سکہ بھارتی کپتان سے روٹھا رہا اور ٹاس کا یہ سکہ ان کی پکار کے مخالف سمت میں گرا جس نے شائقین اور ماہرین دونوں کو حیران کردیا۔
احمد آباد میں 2023 کے ورلڈ کپ فائنل میں جب روہت شرما بھارتی ون ڈے ٹیم کے کپتان تھے تب سے بلیو شرٹس کے ساتھ یہ معاملہ شروع اور اب تک وہ ٹاس جیتنے میں ناکام رہے ہیں۔
مزید پڑھیں: عسکری رسوائیوں نے بھارت کا پیچھا نہ چھوڑا ، دوران مشق فوجی ٹینک ڈوب گیا ، اہلکار ہلاک
جنوبی افریقہ کے کپتان ٹیمبا باوما نے صحیح طور پر ‘ہیڈز’ کہا اور ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کے انتخاب کیا، اعدادوشمار بتاتے ہیں کہ ٹراٹ پر 20 بار ٹاس ہارنے کے امکانات 1,048,576 میں سے ایک ہوتے ہیں۔
بھارت کے ساتھ قسمت ایسا ہی کھیل کھیل رہی ہے کہ وہ ٹاس جیتنے سے محروم ہے، راہول کے چہرے پر ٹاس ہارنے کے بعد مسکراہٹ آگئی انھوں نے کہا کہ سچ کہوں تو یہ سب سے زیادہ دباؤ ہے جو مجھے جھیلنا پڑا کیونکہ ہم نے طویل عرصے سے ٹاس نہیں جیتے۔

