بول نیوز

اولمپیئن ایتھلیٹ عبدالرشید دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے

لاہور: پاکستان کے معروف اولمپیئن ایتھلیٹ عبدالرشید دل کا دورہ پڑنے کے باعث میاں چنوں میں انتقال کر گئے۔

عبدالرشید 110 میٹر ہرڈلز میں متعدد بار قومی چیمپئن رہے اور انہوں نے اپنی کارکردگی کے ذریعے پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے کئی بین الاقوامی مقابلوں میں شاندار کامیابیاں حاصل کیں۔

عبدالرشید سیف گیمز کے گولڈ میڈلسٹ بھی رہے، جس نے انہیں ملکی کھیلوں کی تاریخ میں نمایاں مقام دلایا۔

معروف ایتھلیٹ کے انتقال پر کھیلوں کے حلقوں میں گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا جارہا ہے۔

مزید پڑھیں: سابق اولمپیئن ہاکی پلیئر اختر رسول عالمی وبا میں مبتلا

Exit mobile version