Site icon بول نیوز

شان مسعود سے کنسلٹنٹ کی ذمہ داریاں واپس لیے جانے کا امکان

شان مسعود سے کنسلٹنٹ کی ذمہ داریاں واپس لیے جانے کا امکان

لاہور: ذرائع کا کہنا ہے کہ شان مسعود سے کنسلٹنٹ انٹرنیشنل کرکٹ کی ذمہ داریاں واپس لینے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ ٹیسٹ چیمپئن شپ تک کرکٹ کھیلتے رہیں گے۔ جس کو مدنظر رکھتے ہوئے ان سے کنسلٹنٹ انٹرنیشنل کرکٹ کی ذمہ داریاں واپس لینے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

شان مسعود اگلے سال انگلینڈ کے خلاف شیڈول ٹیسٹ سیریز (19 اگست سے 9 ستمبر 2026) تک میدان میں موجود رہیں گے۔

دوسری جانب پی سی بی نے شان مسعود کو کنسلٹنٹ انٹرنیشنل کرکٹ کی ذمہ داریاں بھی سونپی ہوئی ہیں۔

مزید پڑھیں: کپتانی سے متعلق سوال پر شان مسعود بھڑک اٹھے

ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ فی الوقت دفتری کام میں براہِ راست شامل نہیں ہیں بلکہ وہ انٹرنیشنل ڈیپارٹمنٹ کو صرف مشورے اور ان پٹ فراہم کرتے رہتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق شان مسعود ٹیسٹ چیمپئن شپ کے بعد کنسلٹنٹ انٹرنیشنل کرکٹ کے فرائض سرانجام دیں گے۔

شان مسعود کی مصروفیات کے سبب فی الحال انٹرنیشنل ڈیپارٹمنٹ کے کام عبوری طور پر عاقب جاوید دیکھ رہے ہیں۔

عاقب جاوید کھلاڑیوں کے لیگز کے لیے این او سیز، شاہینز اور پاکستان ٹیم کے سیریز سے متعلق تمام ذمہ داریاں نبھاتے رہیں گے تاکہ پی سی بی کے انتظامی امور میں تسلسل برقرار رہے۔

Exit mobile version