Site icon بول نیوز

ایران نے آئی اے ای اے کے سربراہ پر ایٹمی تنصیبات کادورہ کرنے پرپابندی لگادی

ایران نے آئی اے ای اے کے سربراہ پر ایٹمی تنصیبات کادورہ کرنے پرپابندی لگادی

تہران: ایران نے عالمی جوہری توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) سربراہ رافیل گروسی پر ایٹمی تنصیبات کادورہ کرنےپرپابندی لگادی۔

ایرانی میڈیا کے مطابق ایرانی پارلیمنٹ کے نائب اسپیکر حامد رضا حاجی بابائی نے ہفتے کے روز کہا کہ اسرائیلی حکومت سے حاصل کردہ دستاویزات میں حساس سہولتوں کے ڈیٹا کی موجودگی کا پتا چلا ہے، اب آئی اے ای اے کو ایٹمی تنصیبات پر نگرانی کے کیمرے لگانے کی بھی اجازت نہیں ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: 12 روزہ جنگ: ایران کے وار نے اسرائیلی معیشت کو ہلا کر رکھ دیا

ایرانی وزیرخارجہ نے کہا کہ رافیل گروسی کا دورہ بےمعنی ہوگااورممکن ہےبدنیتی پرمبنی ہو۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ایرانی پارلیمنٹ کےاسپیکرنےگروسی کواسرائیل کامحافظ اورغلام قراردیاتھا۔

Exit mobile version