Site icon بول نیوز

رفح کراسنگ چند روز میں کھول دی جائے گی ، صیہونی فوج کا اعلان

رفح کراسنگ چند روز میں کھول دی جائے گی ، صیہونی فوج کا اعلان

صیہونی فوج کی جانب سے رفح کراسنگ چند روز میں کھول دی جائے گی۔ ایک غیرملکی خبر رساں ادارے کی جانب سے اہم دعویٰ سامنے آگیاہے ۔

رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج نے رفح کراسنگ آئندہ کچھ روز میں کھولنے کا اعلان کیاہے۔ یورپی یونین مشن کے تحت رفح کراسنگ کھولنے کے انتظامات مصر کے ساتھ ملکر کریں گے۔

دوسری جانب مصری خبر ایجنسی نے مصر کی رفح کراسنگ کھولنے پر اسرائیل سے تعاون کی خبر کی تردید کی ہے۔

مصری سرکاری حکام نے رفح کراسنگ کھولنے کے لیے اسرائیل سے تعاون کی اطلاعات کومسترد کردیاہے۔

Exit mobile version