Site icon بول نیوز

آسٹریلیا میں ٹک ٹاک کا 16 سال سے کم عمر صارفین کے اکاؤنٹس بلاک کرنے کا فیصلہ

آسٹریلیا میں ٹک ٹاک کا 16 سال سے کم عمر صارفین کے اکاؤنٹس بلاک کرنے کا فیصلہ

آسٹریلیا میں کم عمر صارفین کے تحفظ کیلئے ٹک ٹاک کے سخت اقدامات، 16 سال سے کم عمر صارفین کے اکاؤنٹس بلاک کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

ٹک ٹاک کی جانب سے اعلان کیا گیا کہ نئی آسٹریلوی قانون کے تحت کم عمر صارفین کے اکاؤنٹس بند ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: آسٹریلیا نے دنیا کا سخت ترین انڈر۔16 سوشل میڈیا پابندی قانون نافذ کردیا

آسٹریلیا میں ٹک ٹاک کے کم عمر صارفین کے لیے 10 دسمبر سے نیا قانون نافذ ہوگیا ہے، جبکہ ٹک ٹاک مکمل عملدرآمد کیلئے تیار ہے۔

ٹک ٹاک قانون کے مطابق 16 سال سے کم عمر صارفین کی رسائی محدود کرے گا۔

Exit mobile version