Site icon بول نیوز

سڈنی حملے کے ملزمان بھارت سے تعلق رکھتے ہیں، پاکستان پر الزامات بے بنیاد ثابت

سڈنی حملے کے ملزمان بھارت سے تعلق رکھتے ہیں، پاکستان پر الزامات بے بنیاد ثابت

 سڈنی: آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں پیش آنے والے دہشت گردانہ حملے کے بعد پاکستان پر الزامات عائد کرنے والے بھارت خود اس معاملے میں ملوث نکلا ہے۔

ذرائع کے مطابق حملے کے مرکزی ملزمان کا تعلق بھارت سے ہے اور نوید اکرم کے قریبی ساتھی نے بھی اس بات کی تصدیق کر دی ہے۔

مزید پڑھیں: آسٹریلیا: سڈنی بیچ حملے میں ہلاکتیں 16ہو گئیں، اقوام عالم کی مذمت

ابتدائی رپورٹس کے برعکس پاکستان کا اس واقعے سے کوئی تعلق نہیں پایا گیا اور ملزمان کے بھارتی ہونے کے شواہد سامنے آنے کے بعد بھارت کے پروپیگنڈا کی حقیقت بے نقاب ہو گئی ہے۔

آسٹریلین حکام نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ حملے میں ملوث باپ بیٹے کی شناخت بھارت سے ہے، اور پاکستان سے متعلق کسی بھی معلومات کی تردید کی گئی ہے۔

ماہرین کے مطابق یہ واقعہ واضح کرتا ہے کہ بعض ممالک اور میڈیا ادارے فوری اور بلا ثبوت پاکستان کو بدنام کرنے کی کوشش کرتے ہیں، جبکہ اصل حقائق اس کے برعکس سامنے آتے ہیں۔

Exit mobile version