سعودی عرب نے 2025 میں ایک سال کے دوران سب سے زیادہ افراد کو سزائے موت دینے کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔
فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق مملکت میں اس سال اب تک 340 افراد کو پھانسی دی جا چکی ہے، جس میں پیر کے روز تین افراد کو موت کی سزا دی گئی۔
یہ تعداد اس بات کا ثبوت ہے کہ سعودی عرب نے مسلسل دوسرے سال اپنے ہی سابقہ ریکارڈ کو توڑ دیا ہے۔
فرانسیسی خبر رساں ادارے کے اعداد و شمار کے مطابق 2024 میں سعودی عرب میں 338 افراد کو سزائے موت دی گئی تھی۔
حقوق انسانی کی تنظیموں کے مطابق سعودی عرب میں سزائے موت کی شرح 1990 کی دہائی سے ریکارڈ کی جا رہی ہے، اور ہر سال یہ تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے۔

