Advertisement

پیرس ایئر شو میں پاکستان کے لڑاکا طیارے جے ایف 17 تھنڈر کی دھوم

پیرس  میں ہونے والے ایئر شو میں پاکستان کے لڑاکا طیارے جے ایف 17 تھنڈر کی دھوم ، طیارےنے فضاؤں میں رنگ بھر دیئے۔

بول نیوز کے نمائندے علی اشفاق کی رپورٹ  کے مطابق پیرس میں تریپن ویں  بین الاقوامی ایئر شو  کی افتتاحی تقریب میں پاکستان کے لڑاکا طیارے جے ایف17 تھنڈر نے دھوم مچادی۔

پروقار تقریب میں پاکستانی سفیر معین الحق اور پاکستانی مسلح افواج کے وفد نے شرکت کی ۔پاکستانی سفیر نے جے ایف17تھنڈر کی عمدہ پرفارمنس کو سراہا۔

اس موقع پر پاکستانی وفد کی قیادت کرنے والے ایئرمارشل احمر شہزاد کا کہنا تھا کہ پاکستان کا شمار دنیا کے اُن چھ ممالک میں ہوتا ہے جو لڑاکا طیارے بنارہے ہیں۔

دنیا کے سب سے بڑے ایئرشو میں جے ایف 17تھنڈرکے علاوہ پاکستان نیوی کا ایک اے ٹی آر  ایئر کرافٹ  بھی حصہ لے رہا ہے جبکہ فرانس کے لڑاکا طیارے بھی مہارت  کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پیرس کے تاریخی ’’لوور میوزیم‘‘ میں چوری کی واردات کس طرح انجام دی گئی؟ تفصیلات سامنے آگئیں
کیا دوران حمل ماں کی آنکھوں کا رنگ بدلنے کا اثر بچے کی آنکھوں پر بھی پڑتا ہے؟
سال 2026؛ رمضان المبارک کا آغاز کب سے ہوگا؟ تاریخ کی پیشگوئی
ہوا میں معلق رہ کر بجلی بنانے والی انوکھی ونڈ ٹربائن تیار
انسانیت کے ماتھے کا جھومر؛ فرانسیسی اداکارہ اڈیل ہینل کی فلسطین کیلئے قربانی
جلد پر ٹیٹو کی مقبولیت کم، اب کونسا ٹیٹو ٹرینڈ بن گیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version