Advertisement
Advertisement

نیوز بریف

ملازمین سے تبادلے کے عوض رشوت پر ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ کی معطلی

خیبر پختونخوا کے ڈی جی ہیلتھ کو ملازمین سے تبادلے کے عوض رشوت لینے کے الزام میں معطل کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت خیبر پختونخوا کے ڈی جی ہیلتھ ڈاکٹر شوکت علی کو عملے کے تبادلے کے عوض رشوت لینے کے الزام میں معطل کردیا گیا ہے۔ محکمہ صحت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ڈی جی ہیلتھ کو ملازم سے مبینہ رشوت کے تقاضے پر معطل کردیا ہے. محکمہ صحت کے اعلٰی حکام کو ڈی جی ہیلتھ کے خلاف کلینیکل ٹیکنیشن ( کارڈیالوجی) ارم نورین...

وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کی زیر صدارت اجلاس

وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کی زیر صدارت اجلاس منعقد کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کی زیر صدارت ایک اجلاس میں 13 ویں جوائنٹ کارپوریشن کمیٹی کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں وزیراعظم شہبازشریف کے متوقع دورہ چین سے متعلق بھی غور کیا گیا اور تمام وزارتوں کو اپنا ہوم ورک جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی۔ وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ وزیراعظم کا متوقع دورہ چین انتہائی اہمیت کاحامل ہے، سی پیک کے 5 اکنامک کوریڈور پر عملدرآمد کو...

حیدرآباد، ائیر فورس کے تاریخی جنگی جہاز کے ڈھانچے کو نقصان

حیدرآباد میں رانی باغ میں رکھے گئے ائیر فورس کے تاریخی جنگی جہاز کے ڈھانچے کو عدم دلچسپی کی وجہ سے نقصان پہنچا ہے۔ تفصیلات کے مطابق حیدرآباد کے تفریح مقام رانی باغ میں نماٸش کے لٸے رکھے گٸے اٸیر فورس تاریخی جنگی جہاز کہ ڈھانچے کو انتظامیہ کی عدم دلچسپی کی وجہ سے نقصان پہنچا ہے۔ ذرائع کے مطابق بچوں کی دلچسپی کہ لٸے رکھے گٸے جنگی جہاز کو مرمت کہ لٸے اتار لیا گیا ہے۔ جنگی جہاز کہ ڈھانچے کو رانی باغ میں مناسب دیکھ بھال نہ ہونے...

چین کے تعاون سے پہلی پاکستانی ہنگورکلاس آبدوز کی لانچنگ

چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوزکی لانچنگ کر دی گئی ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق چین میں تیار ہونے والی پہلی پاکستانی ہنگور کلا س آبدوز چین کے ووچانگ شپ بلڈنگ انڈسٹری گروپ کمپنی لمیٹڈ شوانگلیو بیس میں ہوئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق نیول چیف ایڈمرل نویداشرف پی این ایس ہنگورکی لانچنگ کےمہمان خصوصی تھے۔ ہنگور کلاس آبدوز کی لانچنگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نیول چیف کا کہنا تھا کہ ہنگور پروجیکٹ پاک چین...

گلوکار حبیب رحمنٰ کا گانا ’میرے ڈھولے جیا‘ ریلیز کر دیا گیا

معروف گلوکار حبیب رحمٰن کا گانا ’میرے ڈھولے جیا‘ ریلیز کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق گلوکار حبیب رحمٰن کے گانے ’میرے ڈھولے جیا‘ کی لانچنگ تقریب الفلاح تھیٹر لاہور میں منعقد کی گئی جس میں شوبز سے وابستہ افراد کے علاوہ دیگر شخصیات نے شرکت کی۔ گلوکار حبیب رحمنٰ کے گانے میں اداکارہ دیدار ملتانی نے ماڈلنگ کی ہے، گانے کو عمر حیات اور ظہیر عباس کالو  نے ڈائریکٹ کیا ہے جبکہ گانے کو ذوالقرنین نے لکھا ہے ۔ حبیب رحمٰن کے گانے کو لاہور کے ایورنیو اسٹوڈیو میں...

صوبائی وزیر سید ذولفقار علی شاہ کو سندھ کی پبلک لائیربریز سے متعلق بریفنگ

صوبائی وزیر سید ذولفقار علی شاہ کو سندھ بھر میں موجود پبلک لائیربریز سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر ثقافت، سیاحت، نوادرات و آرکائیوز سندھ سید ذولفقار علی شاہ کے زیر صدارت ڈائریکٹوریٹ آف پبلک لائیبریریز سندھ کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈی جی لائیبریریز سندھ اعجاز شیخ سمیت سندھ بھر کے ڈائریکٹر لائبریریز شریک ہوئے، اجلاس میں صوبائی وزیر کو سندھ بھر میں موجود پبلک لائیربریز سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ ڈی جی اعجاز شیخ نے صوبائی وزیر کو بتایا کہ سندھ...

گرین پاکستان انیشیٹیو کانفرنس کا انعقاد، آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی شرکت

گرین پاکستان انیشیٹیو کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے بھی شرکت کی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آ کے مطابق گرین پاکستان انیشیٹیو کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید چیف عاصم منیر کے علاوہ اعلیٰ سول و فوجی حکام نے شرکت کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق گرین پاکستان انیشیٹیو کانفرنس میں وفاقی وزرا احسن اقبال، رانا تنویر حسین نے بھی شرکت کی۔ گرین پاکستان انیشیٹو کانفرنس کو قلیل مدت میں...

سولر پینل خریدنے والوں کیلئے بری خبر

سولر پینل خریدنے والوں کیلئے بری خبر آگئی ہے۔ ذرائع کے مطابق سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے گھریلویا کمرشل سولرپینل لگانے والوں پر ٹیکس عائد کرنے سے متعلق سمری وزارت بجلی کو ارسال کر دی ہے۔    وزارت توانائی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ گھریلو یا کمرشل سولرپینل لگانے والوں سے فی کلو واٹ 2 ہزار روپے ٹیکس وصول کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ 12 کلو واٹ کا سولرپینل لگانے والے صارفین سے 24 ہزار روپے وصول کیے جائیں گے۔ ذرائع وزارت توانائی کا...

حکومت نے اچانک عام تعطیل کا اعلان کردیا

حکومت نے اچانک عام تعطیل کا اعلان کردیا ہے۔ سندھ حکومت نے یکم مئی یوم مزدور پر عام تعطیل کا اعلان کردیا ہے اور اس حوالے سے چیف سیکرٹری سندھ نے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔ کابینہ ڈویژن کے سرکلر میں یکم مئی کو عام تعطیل کے طور پر شامل کیا گیا ہے، اس دن ملک بھر میں تمام اسکول، نجی اور سرکاری دفاتر بند رہیں گے جبکہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے یکم مئی کو بھی بینک تعطیل کا اعلان متوقع ہے۔ یاد رہے کہ وفاقی حکومت...

نجی اسکولوں کے حوالے سے اہم خبر آگئی

نجی اسکولوں کے حوالے سے اہم خبر آگئی ہے۔ وزیر تعلیم سندھ کی ہدایت پر ڈائیریکٹوریٹ نے کراچی میں دس فیصد فری شپ قانون پر عمل درآمد نہ کرنے والے اسکولوں کیخلاف کارروائی کی ہے۔ اس حوالے سے ایڈیشنل ڈائریکٹر رفیعہ ملاح کا کہنا ہے کہ 54 نجی اسکولوں کی رجسٹریشن کا عمل روک دیا گیا، سندھ بھر کے 1154 اسکولز کے دورے کیے جاچکے ہیں۔ رفیعہ ملاح نے خبردار کیا کہ دس فیصد فری شپ قانون پر من و عن عمل کریں بصورت دیگر رجسٹریشن منسوخ کر دی جائے...

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی ٹرافی کی ایبٹ آباد میں رونمائی

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ چمچماتی ٹرافی کی ایبٹ آباد میں رونمائی کی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی ٹرافی کی تقریب رونمائی ایبٹ آباد کے کرکٹ اسٹیڈیم، آرمی برنال اسکول اور شملہ پہاڑی پارکت میں ہوئی۔ ٹی 20 ورلڈ کپ کی ٹرافی کی رونمائی تقریب میں مقامی انتظامیہ اور پی سی بی آفیشل سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر ریجنل صدر پی سی بی عامر نواز کا کہنا تھا کہ ٹرافی کی مختلف شہروں میں رونمائی کرنے کا مقصد عوام میں...

ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی

ڈالر کی قیمت غیر یقینی صورتحال کا شکار ہوگئی، قیمت میں مسلسل اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے۔ انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں نئے کاروباری ہفتے کے آخری روز کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 09 پیسے کی کمی ہوئی ہے۔ فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 278.48  سے کم ہو کر 278.39  روپے پر بند ہوا۔ دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 279 روپے 69 پیسے...

کوئی ایسا فیصلہ نہیں جو شہباز شریف نے نواز شریف سے پوچھے بغیر کیا ہو،رانا ثناء اللہ

پاکستان مسلم لیگ کے رہنما رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ کوئی ایسا فیصلہ نہیں ہے جو شہباز شریف نے نواز شریف سے پوچھے بغیر کیا ہو۔ مسلم لیگی رہنما رانا ثناء اللہ نے پریس کانفرنس میں کہا کہ الیکشن سے پہلے اور بعد سیاسی صورتحال پر تجاویز دی گئی ہیں، نوازشریف کی چین سے واپسی کے بعد تجاویز پیش کی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ اجلاس میں شہبازشریف کی کوششوں کی بھر پور تائید کی گئی، اس مشکل وقت میں نوازشریف ن لیگ کی دوبارہ قیادت کریں۔...

کلائمیٹ چینج کونسل کا اجلاس، علی امین گنڈا پور نے شکایتوں کے انبار لگا دیئے

وزیر اعظم شہباز کی زیر صدارت کلائمیٹ چینج کونسل کے اجلاس میں وزیر اعلیٰ کے پی کے نے شکایتوں کے انبار لگا دیئے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز کی زیر صدارت کلائمیٹ چینج کونسل کا اجلاس منعقد کیا گیا، جس میں چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ نے بذریعہ ویڈیو لنک اجلاس میں شرکت کی۔ کلائمیٹ چینج کونسل اجلاس میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے شکایتوں کے انبار لگا دیئے۔ اجلاس میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سردار علی امین گنڈا پور نے وفاق کی طرف سے...

گزشتہ ایک سال سے لاپتہ معروف ماڈل و اداکارہ کی لاش برآمد

ایک سال قبل لاپتہ ہونے والی معروف تھائی ماڈل کی لاش بحرین سے برآمد ہوئی ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق Kaikan Kaennakam نامی 31 سالہ ماڈل تھائی لینڈ میں کام نہ ملنے پر نوکری کی تلاش میں بحرین آئی تھیں جہاں اُنہیں ایک ریستوران میں نوکری ملی تھی۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ وہ 2021 سے 2023 تک بحرین میں مقیم تھیں اور باقاعدگی سے اپنی نوکری پر جارہی تھیں جبکہ اُن کے اہلخانہ شمالی تھائی لینڈ میں ہی رہائش پذیر ہیں، وہ بحرین سے اپنے اہلخانہ کو...

رواں سال گندم کی امدادی قیمت میں اضافے کے بجائے کمی کر دی گئی

رواں سال گندم کی امدادی قیمت میں اضافے کی بجائے کمی کر دی گئی ہے۔  وفاقی اور صوبائی حکومتوں نے جان بوجھ کر رواں سیزن کے دوران گندم کی خریداری کا حدف پچھلے سال کے مقابلے میں تقریبا پچاس فیصد سے زائد کمی کردی۔ پچھلے سال گندم کی امدادی قیمت 4000ہزار روپے فی من کے مقابلےمیں 3900روپے فی من مختص کی گئی ہے جب کہ گندم کی امدادی قیمت کے اعلان میں بھی تاخیر کی گئی۔ رواں سیزن 2024 کے دوران گندم کی خریداری کا حدف گزشتہ سال کے مقابلے میں...

درآمدات
رواں مالی سال پاکستان کی امریکہ سے درآمدات پر انحصار میں بڑی کمی

رواں مالی سال پاکستان کی امریکہ سےدرآمدات پر انحصار میں بڑی کمی واقع ہوئی ہے۔ ذرائع کے مطابق  مارچ2024 میں سالانہ بنیادوں پر امریکہ سے درآمدات میں 50 فیصد کی کمی ہوئی ہے۔ رواں مالی سال جولائی تامارچ امریکہ سے درآمدات 44 فیصد کم ہوئیں۔ مارچ 2024 میں امریکہ سے درآمدات کا حجم 8 کروڑ 73 لاکھ ڈالرز رہا۔ مارچ 2023 میں امریکہ سے درآمدات 17 کروڑ 47 لاکھ ڈالرز تھیں۔ رواں مالی سال جولائی تا مارچ امریکہ سے امپورٹس 93 کروڑ 36 لاکھ ڈالرز رہیں۔ گزشتہ سال اسی مدت...

یہ عام سا مصالحہ ذیابیطس کے مریضوں میں بلڈ شوگر کو توازن میں رکھتا ہے
یہ عام سا مصالحہ ذیابیطس کے مریضوں میں بلڈ شوگر کو توازن میں رکھتا ہے

ذیابیطس ایک دائمی مرض ہے جو اس وقت جنم لیتا ہے جب جسم خون میں شکر کی سطح کو مؤثر طریقے سے منظم نہیں کرپاتا، اس طرح غذا میں موجود چینی گلوکوز میں تبدیل ہوئے بغیر خون میں شامل ہوجاتی جس سے صحت کے کئی مسائل جنم لینے لگتے ہیں، تاہم دارچینی اس مرض کو کم کرنے میں مفید ثابت ہوسکتی ہے۔ حال ہی میں کی جانے والی ایک تحقیق کے مطابق دارچینی خون میں شکر کی سطح کو کم کر سکتی ہے، لوگوں کو وزن کم کرنے اور ذیابیطس...

میٹرک امتحانات : طلباء کے لئے ایڈمٹ کارڈ کے حوالے سے بڑی خبر آگئی

میٹرک کے طلباء کے لئے ایڈمٹ کارڈ کے حوالے سے بڑی خبر آگئی ہے۔ چیئرمین میٹرک بورڈ سید شرف علی شاہ کا کہنا ہے کہ میٹرک امتحانات کا آغاز 7 مئی سے ہوگا، امتحانی مراکز تبدیل کرنے کیلئے شدید دباؤ کا سامنا ہے لیکن امتحانی مراکز کی تبدیلی پر کسی کا دباؤ قبول نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ 90 فیصد سے زائد امتحانی مراکز کی تشکیل مکمل کرلی، 2 مئی تک تمام ایڈمٹ کارڈ پورٹل پر اپ لوڈ کردیں گے۔ چیئرمین میٹرک بورڈ نے کہا کہ لوڈشیڈنگ نہ...

حج ادائیگی کیلئے جانیوالے عازمین کی بڑی مشکل آسان ہوگئی

حج ادائیگی کیلئے جانیوالے عازمین کی بڑی مشکل آسان ہوگئی ہے۔ کراچی کا جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ بھی روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ میں شامل ہوگیا ہے، اور منصوبے کے تحت تیاریاں آخری مراحل پر ہیں، عازمین کو روڈ ٹومکہ منصوبے کے تحت سہولتیں میسرہوں گی۔ عازمین کو جدہ اور مدینہ ایئرپورٹ پر امیگریشن کی ضرورت نہیں ہوگی، کراچی ایئرپورٹ پر سی اے اے کا عملہ عازمین کی امیگریشن کرے گا، سعودی امیگریشن کیلئے سی اے اے کی جانب سے 2 کاؤنٹر کیلئے جگہ مختص کر دیئے گئے ہیں۔ اس حوالے سے...

اداکارہ نور بخاری نے مریم نواز کے حُسن کی تعریف کردی

پاکستان شوبز انڈسٹری کی سابقہ اداکارہ نور بخاری نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے حُسن کی تعریف کی ہے۔ گزشتہ روز وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پولیس کی وردی پہن کر لیڈی کانسٹیبل کی پاسنگ آؤٹ کی تقریب میں شرکت کی تھی جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہیں۔ نور بخاری نے مریم نواز کی خوبصورتی کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ مریم نواز حقیقی زندگی میں بھی بہت خوبصورت ہیں، کیمرے نے ان کی خوبصورتی کے ساتھ انصاف نہیں کیا، اللہ نے انہیں بہت حسین...