فرانسیسی شہر الپائن میں سوکھی گھاس کے مجسمے بنانے کا مقابلہ جاری

شہر الپائن میں سوکھی گھاس سے مجسمے بنانے کا مقابلہ ہوا جس میں تنکون سے بنے حسین فن پاروں نے ناظرین کی آنکھ کو چونکا دیا۔
فرانسیسی شہر الپائن میں میلہ سج گیا جس میں تنکوں سے بنے مجسمے بنانے کے مقابلہ میں گھاس کے تنکوں کو مہارت سے جوڑ کر ایسے شاہکار تخلیق کیئے گئے جسے ناظرین دیکھ کر دنگ رہ گئے۔
میلے میں گھاس کے مقابلے میں دنیا بھر سے 12 ٹیموں نے حصہ لیا اور اس خوبصورتی سے شاہکار تخلیق کیئے کے دیکھنے والے حیران رہ گئے۔
تفصیلا ت کے مطابق 5 روز کی انتھک محنت کے بعد تیار ہونے والے مجسموں میں مچھلی ،کار ،کشتی ،کنواں اور پرندوں کے شاہکار شامل تھے۔
سوکھی گھاس سےتیار کردہ مجمسموں کو شائقین نے دل کھول کر داد دی ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

