Advertisement

اونٹ کے فضلہ سے ایندھن بنایا جانے لگا

 کوئی بھی چیز فضول  نہیں  ہوتی  ،، ہر  چیز کا کوئی نہ کوئی  مقصد ضرور ہوتا ہے ، اس  کی  بہترین مثال    یواے ای  کی  سیمنٹ  بنانے والی فیکٹری   میں  موجود ہے۔

تفصیلات کے مطابق  یواے ای  کے شمال میں    سیمنٹ بنانے والی فیکٹری  میں  اونٹ کے فضلہ کو ایندھن    بنانے کے لیےاستعمال کیا جاتا ہے ۔

راس الخیمہ میں  حکومت  کی   زیر  پرستی    منصوبے  پر   امارات کے کسان   ایک  جگہ   پر اونٹ  کا فضلہ جمع کرتے ہیں   پھر اسے سیمنٹ  فیکٹری  میں    کوئلے  میں ملایا جاتا  ہے ۔

 گلف سیمنٹ  فیکٹری کے منیجر محمد احمد علی ابراہیم کاکہنا ہے کہ  جب میں نے  اس خیال کا اظہار  کیا تولوگ مجھ پر یقین  کرنےکے  بجائے ہنسنے لگے ۔ مگر تجربے  کے بعد   فیکٹری  میں   دوٹن  فضلہ سے  ایک ٹن  کوئلہ تیار کیا  گیا  ۔

 ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے اپنے بڑوں سے سنا تھا کہ  گائے کے فضلہ سے     آگ       تیار  کی جاسکتی ہے مگر اونٹ کے فضلہ  کے  فوائد سے کوئی واقف نہیں  تھا ۔

Advertisement

انہوں نے بتایا کہ ان کی فیکٹری دن میں  50 ٹن اونٹ کا فضلہ   استعمال کرتی ہے۔ اس منصوبے کا مقصد اونٹ  کے فضلے کو   کچرے    میں  پھینکنے سے بچانا ہے ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
جلد پر ٹیٹو کی مقبولیت کم، اب کونسا ٹیٹو ٹرینڈ بن گیا
مکھیاں دور، گائے پُرسکون؛ انوکھا نوبل انعام، جاپانی محققین کے نام
فریکچر کو دھاتی پلیٹ یا راڈ کے بغیر جوڑنا ہوا اب ممکن؛ چین نے گلو تیار کرلیا
مکڑی کے جال بُننے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
دنیا کی سب سے محفوظ موٹر سائیکل متعارف
اسلام آباد کے آسمان پر حیرت انگیز قدرتی منظر؛ ویڈیو وائرل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version