سوشل میڈیا پر دوستی رنگ لے آئی

سوشل میڈیا پر دوستی رنگ لے آئی، انڈونیشین لڑکی نے پاکستان پہنچ کر پاکپتن کے رہائشی نوجوان سے نکاح کر لیا۔
انڈونیشین خاتون نے پاکپتن کے رہائشی نوجوان سے فیس بک سے دوستی کر کے اس دوستی کو ازدواجی زندگی میں بدل لیا۔
تحصیل عارفوالا کے نواحی گاؤں 59 ای بی کے رہائشی نوجوان عامر سہیل کی انڈونیشین دوشیزہ دیوی فیری ولینڈیری سے فیس بک پر دوستی ہوئی جو محبت میں بدل گئی اور بعد میں شادی کے بندھن میں تبدیل ہوگئی۔
نوبیاہتا جوڑے کو مقامی پولیس حراساں کرنے لگی ہے اور پاکپتن مقامی پولیس کی جانب سے حراسگی پر ایڈیشنل سیشن کورٹ اسرار زادہ میں رٹ پیٹشن فائل کر دی گئی۔
واضح رہے کہ پاکپتن مقامی عدالت کی جانب سے کل بروز بدھ مقامی پولیس کو پیش ہونے کی ہدائت کرتے ہوئے ڈی ایس پی سے واقعہ کی رپوٹ بھی طلب کر لی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News