بہاولپورچڑیا گھر میں شیروں کی آخری نشانی بھی ختم

بہاولپورچڑیا گھر میں ریاست بہاولپور دور کے شیروں کی آخری نشانی بھی ختم ہوگئ کیونکہ چڑیا گھر کاسب سے بڑا اور بوڑھا شیر مر گیا۔
چڑیا گھر کے انتظامیہ کے مطابق بوڑھا شیر گزشتہ کٸی ہفتوں سے بیمار تھا چڑیا گھر انتظامیہ نے شیروں کےعلاج کیلٸے متعدد ماہرین بھی بلاٸے لیکن فاٸدہ نہ ہوا۔
شیر کی عمر 21سال تھی جو ریاست بہاولپور دور کےشیروں کا آخری بچہ تھا۔
واضح رہے کہ یہ کراچی، لاہور اور اسلام آبادکے بعد پاکستان کا چوتھا بڑا چڑیا گھر ہےاور یہاں جانوروں کو رکھنے کے لیے پرانے طرز کے پنجرے اور نئی طرز کے باڑے موجود ہیں۔ پرانے طرز کے پنجروں میں گھریلو بلیاں، گیدڑ، ہندوستانی جنگلی بلیاں موجود ہیں جبکہ مگر مچھوں کو جدید طرز کے باڑوں میں رکھا گیا ہے۔
اسی طرح شیر، چیتے اور لگڑ بگڑو ں کو بڑے پنجروں میں رکھا گیا ہے۔ ایک بڑے سے جوہڑ میں پیلکن، سارس، بطخیں اور دیگر آبے پرندے رکھے گئے یہاں بلیک بک، ہاگ ڈئیر، نیل گائے، سرخی یورپی ہرن اور چنکارا ہرن بھی موجود ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News