کراچی: کلفٹن میں پلاسٹک سے بنے انڈے فروخت ہونے کا انکشاف

کراچی کے علاقے کلفٹن میں پلاسٹک سے بنے انڈے فروخت ہونے کا انکشاف ہوا ہے، سندھ فوڈ اتھارٹی نے درخشا ں پولیس کے ہمراہ ڈسٹرکٹ ساوتھ میں کاروائی کی۔
سندھ فوڈ اتھارٹی کے مطابق پلاسٹک سے بنے انڈوں کی فروخت کی شکایت ایک فیملی کی جانب سے موصول ہوئی جس کے بعد کاروائی کرتے ہوئےخیابان سحر فیز سکس میں دکان پر چھاپہ مارا گیا۔
سندھ فوڈ اتھارٹی کی کاروائی کے دوران دکان سے پلاسٹک کے بنے ہوئے انڈوں کے دو کریٹ برآمد کر لئے گئے۔
سندھ فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ ابتدائی جانچ کے مطابق انڈے پلاسٹک میٹریل سے بنے ہوئے لگ رہے ہیں، انڈوں کی مزید جانچ کے لیے لیبارٹری بھیج دیا گیا ہے۔
سندھ فوڈ اتھارٹی کا یہ بھی کہنا تھا کہ انڈے سپلائی کرنے والے شخص کے بیان کے مطابق انڈے گھارو سے سپلائی ہوتے ہیں۔
سندھ فوڈ اتھارٹی کا مزید کہنا تھا کہ دکان پر انڈے سپلائی کرنے والی گاڑی اور ایک سو سے زائد کریٹ تحویل میں لے کردو افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔
واضح رہے اس سے قبل بھی کلفٹن کنٹونمنٹ بورڈ نے ڈی ایچ اے میں مختلف مقامات پر دس ہوٹلوں پر دو لاکھ روپے سے زائد کے جرمانے کے علاوہ ایک ہوٹل کو سیل کر دیا گیا تھا۔
سی بی سی کے عملے نے ڈی ایچ اے کے مختلفف مارکیٹوں اور مقامات پر فوڈ ڈیپارٹمنٹ کے عملے کے ہمراہ چھاپے مارے اور مضر صحت گوشت اور کھانے کی اشیا فروخت کرنے والوں پر جرمانے عائد کرتے ہوئے وارننگ نوٹسز بھی موقع پر ہی جاری کردیئےتھے۔
ذرائع کے مطابق دس ہوٹلوں پر خلاف ضابطہ اور مضر صحت کھانے پینے کی اشیا فروخت کرنے پر دو لاکھ روپے سے زائد کے جرمانے کیے گئےجبکہ بدر کمرشل کے علاقے میں ایک معروف ریستوران پر چھاپے کے دوران مضر صحت گوشت فروخت کرنے ریستوران کو سیل کر دیا گیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News