Advertisement

فیس بک پر ماہانہ 5 لاکھ فحش ویڈیوز اپ لوڈ ہونے کا انکشاف

Revenge Videos

ایک رپورٹ میں اس بات کا انکشاف ہوا ہے کہ دنیا کی سب سے بڑی سوشل ویب سائٹ فیس بک  پر ماہانہ 5 لاکھ فحش ویڈیوز اور تصاویر اپ لوڈ  ہوتی ہیں۔

فیس بک سمیت انسٹاگرام، میسینجر اور واٹس ایپ پر دنیا بھر میں یومیہ 16 ہزار سے زائد غیر مناسب و فحش ویڈیوز اور تصاویر اپ لوڈ ہوتی ہیں۔

امریکی نشریاتی ادارے (این بی سی) نے ایک رپورٹ میں فیس بک پر فحش ویڈیوز و تصاویر کو ہٹانے والی ٹیم کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ دنیا بھر میں اپ لوڈ کی جانے والی ویڈیوز اور تصاویر ’روینج پورن‘ کا حصہ ہوتی ہیں اور انہیں متاثرہ شخص کا مخالف اپ لوڈ کرتا ہے۔ یہ ویڈیوز کسی شخص سے بدلہ لینے کے لئیے اپلوڈ کی جاتیں ہیں۔

رپورٹ میں اس بات کا انکشاف کیا گیا ہے کہ عام طور پر فیس بک سمیت انسٹاگرام، میسینجر اور واٹس ایپ نامناسب ویڈیوز اور تصاویر 25 سے 30 منٹ تک موجود رہتی ہیں، جس کے بعد مذکورہ پوسٹ کے خلاف لاتعداد لوگ رپورٹ کرتے ہیں جس کے بعد اس ویڈیو کو ہٹادیا جاتا ہے۔

Advertisement

فیس بک سے نا مناسب ویڈیوز اور تصاویر ہٹانے والی ٹیم تسلیم کیا کہ فحش ویڈیوز اور تصاویر کی لاتعداد شکایات کے بعد انہیں ہٹایا جاتا ہے۔ اس کام کے لئے فیس بک میں 25 لوگوں کا عملہ کام کرتا ہے جو 2 ارب سے زائد لوگوں کا ڈیٹا دیکھتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ماؤس کی طرح کام کرنے والا انوکھا چھلا تیار
دوران ڈرائیونگ باتیں کرنے اور مشورے دینے والی کار تیار
سوشل میڈیا ٹرینڈز فالو کرنے والے کن ذہنی امراض میں مبتلا ہوسکتے ہیں؟
بیماری کی صورت میں چیونٹیاں بھی انسانوں کی طرح احتیاطی تدابیر اختیار کرتی ہیں، تحقیق
غلطی سے ملازم 87 ہزار امریکی ڈالر کا مالک بن گیا، واپس کرنے سے انکار
بھارتی بینک کی وائی فائی آئی ڈی ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کے نام سے تبدیل، ہنگامہ برپا ہوگیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version