Advertisement

حریم شاہ نے چیمپیئنز میں کوبرا سانپ کا بوسہ لے لیا

حریم شاہ

مقبول ٹک ٹوک اسٹاراور سوشل میڈیا کی مشہور شخصیت حریم شاہ حال ہی میں بول  انٹرٹینمنٹ کے شو چیمپئنز وقار ذکا میں نظر آئیں۔

 چیمپینز ایک ریئلٹی گیم شو ہے جس میں مقابلہ کرنے والوں کو مختلف جسمانی اورذہنی چیلنجز کا سامنا کرنا ہوتا ہے.چیمپئنز میں  شرکا کو اپنے اعتماد اورجرات مندانہ صلاحیتوں کی بنیاد پر ایک کروڑ روپیہ جیتنے کا موقع ملے گا۔

حال ہی میں مس شاہ خود کو بہادر ثابت کرنے کی کوشش میں چیمپئنز کے آڈیشن میں حاضرہوئیں جہاں انہیں ایک انتہائی خطرناک ڈیئر پیش کیا گیا جس میں حریم کو کوبرا سانپ کو بوسہ دینا تھا۔

حریم شاہ وقار ذکا کے ساتھ  چیمپینز کی 7 قسط میں نمودار ہوئیں ۔ اپنے آڈیشن کے دوران انہوں  نے اپنی زندگی کے بارے میں بہت سے انکشافات کیے۔

Advertisement

سوشل میڈٰیا پر مشہور حریم شاہ نے بتایا کہ وہ فی الحال تعلیم میں ماسٹرز کر رہی ہے اور اپنا کاروبار شروع کرنا چاہتی ہے۔

انہوں نے یہ بھی انکشاف کیا کہ ان کے والد ان کی سرگرمیوں سے لاعلم ہیں  جب کہ حریم کی والدہ سب جانتی ہیں اور انہوں نے ہمیشہ حریم  کا ساتھ دیا ہے۔

معروف ٹک ٹاک اسٹار نے اپنی مقبولیت اور مقبول سیاستدانوں کے ساتھ ٹک ٹوک ویڈیوزپر روشنی ڈالی. حال ہی میں دفتر خارجہ کے اندر ان کی ایک  ٹِک ٹوک ویڈیو وائرل ہوئی جس نے سوشل میڈیا پہ طوفان کھڑا کردیا تھا۔

خیال رہے کہ براہ راست ٹی وی پر کوبرا سانپ کو کس کرنا کوئی مذاق نہیں ہے لیکن حریم شاہ نے خود کو کافی بہادر ثابت کیا اوریہ  کام سرانجام دیا۔ جب حریم شاہ کو  ٹاسک دیا گیا تو انہوں نے باکس کھولا جس میں کوبرا سانپ رکھا ہوا تھا اور حریم کو  کنگ کوبرا کے سر پر بوسہ لینا تھا۔

یہ ڈیئر سرانجام دینے کے بعد حریم کو سرٹیفکیٹ دیا گیا جس نے چیمپینز کے دوسرے راؤنڈ  میں ان کی داخلے کو یقینی بنایا۔

وہ  دوسرے مرحلے کے لیے منتخب ہونے کے سبب بے حد خوش تھیں اورچیمپینز کے دوسرے راؤنڈ میں شامل ہونے کے لئے بہت پرجوش تھیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
میری بیٹی کو جنات نے اغوا کرلیا، بازیاب کرایا جائے، لاہور ہائیکورٹ میں عجیب و غریب کیس کی سماعت
محبوبہ کا فون مصروف رہا، نوجوان نے غصے میں آ کر پورے گاؤں کی بجلی کاٹ دی، ویڈیو وائرل
امیر ہونے کا آسان سا گر؛ یہ نایاب نوٹ آپ کو بنا سکتا ہے کروڑ پتی!
چاند کا رنگ سرخ کیوں ہو جائے گا؟ 7 ستمبر کو حقیقت سامنے آ رہی ہے
امریکا میں انسانی گوشت کھانے والے کیڑے کا پہلا کیس رپورٹ
کیا آپ جانتے ہیں؟ دنیا کے 2 ملک جہاں ایک بھی یونیورسٹی موجود نہیں!
Advertisement
Next Article
Exit mobile version